Brailvi Books

کباب سموسے کے نقصانات
7 - 12
 چاکلیٹ کے شیدائی ہوتے ہیں ان کو بچانا ضروری ہے۔   چاکلیٹ یا اس کی پنّی پر چند مرتبہ کوئی کڑوی چیز یا مرچیں وغیرہ لگا دی جائیں جس سے ان کو چاکلیٹ سے دلچسپی ختم ہو جائے    {۳}   پراسیس کردہ ٹِن پیک غذاؤں کومحفوظ کرنے کیلئے ‘’  سوڈیم نائٹرٹ’‘  نامی کیمیکل ڈالا جاتا ہے ،  اس کا مسلسل استعمال سرطان کی گانٹھ  (CANCER TUMOR)   بناتا ہے    {۴}  آئسکریم کے ایک کپ  ( یعنی 210ملی لیٹر)   میں 84 ملی گرام کولیسٹرول ہوتا ہے    {۵}   250گرام کی بوتل  (کو لڈڈرنک)   میں تقریباً سات چمّچ چینی ہوتی ہے   {۶}  اُبلے ہوئے یا بھاپ  (STEAM)    میں پکائے ہوئے کھانے اور سبزیاں زیادہ مفید اور زود ہضم ہوتے ہیں    {۷}   بیمار جانور کا گوشت فوڈ پوائزنِنگ (FOOD POISONING)   اور بڑی آنت کے کینسرکا ذَرِیعہ بن سکتا ہے    {۸}   ہاف فرائی انڈا کھانے کے بجائے اچھّی طرح فرائی کرکے کھانا چاہئے اور آملیٹ اُس وقت تک پکایا جائے جب تک خُشک نہ ہوجائے    {۹}   انڈا اُبالنا ہو تو کم از کم سات مِنَٹ تک اُبالا جائے   {۱۰}   سیب ،  چِیکو، آڑو،  آلوچہ ،  اَملوک،  کھیراوغیرہ پھلوں کو چھیلے بِغیر کھانا مفید ہے کیوں کہ چھلکے میں بہترین غذائی رَیشہ  ( فائبر)   ہوتا ہے ۔   غذائی رَیشے ٭بلڈ شوگر٭بلڈ کولیسٹرول اور ٭بلڈ پریشر کم کرکے ٭ قبض کھولتے اور ٭ غذا سے زہریلے مادّوں کو لے کر نکل جاتے نیز٭ بڑی آنت کے کینسر سے بچاتے ہیں    {۱۱}   کدو شریف،  شکر قند، چقندر،  ٹماٹر، آلو وغیرہ وغیرہ چھلکے سمیت پکانا چاہئیں ،  ان کا چھلکا کھالینا مفید ہے    {۱۲}  کالے چنوں کا استعمال صحّت کیلئے مفید ہے۔   اُبلے ہوئے