Brailvi Books

کباب سموسے کے نقصانات
5 - 12
 پیدا کرتا ہے بلکہ مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ   {۱۴}   کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے   {۱۵}   تیل کو زِیادہ دیر تک گر م کرنے اور اِس میں چیزیں تلنے کے عمل سے اس میں ایک اور خطرناک زَہریلا مادّہ ‘’  فری ریڈ یکلز’‘  پیدا ہوجاتا ہے جو کہ دل کے امراض    {۱۶}   کینسر    {۱۷}   جوڑوں میں سوزِش   {۱۸}   دماغ کے اَمراض اور   {۱۹}   جلد بڑھاپا لانے کا سبب بنتا ہے ۔   
	’’ فری ریڈیکلز ‘‘  نامی خطرناک زہریلا مادّہ پیدا کرنے والے مزید اور بھی عَوامِل ہیں مَثَلاً ٭تمباکو نوشی ٭ہوا کی آلودَگی  (جیسا کہ آج کل گھروں میں ہر وقت کمرہ بند رکھا جاتا ہے نہ دھوپ آنے دی جاتی ہے نہ تازہ ہوا )   ٭کارکا دُھواں ٭ایکسرے ( X -RAY)   ٭مائیکرووَیْو اَووَن  ٭. T.Vاور ٭ کمپیوٹر کی اِسکرین کی شُعائیں ٭فَضائی سفر کی تابکاری   ( یعنی ہوائی جہاز کا شعائیں پھینکنے کا عمل)  
خطر ناک زَہر کا توڑ
اللہ عَزَّوَجَلَّنے اِس خطر ناک زَہر یعنی ’’  فری ریڈیکلز ‘‘  کا توڑ بھی پیدا فرمایا ہے چُنانچِہ جن سبزیوں اور پھلوں کا رنگ سبز ،  زَرد یا نارنجی یعنی سُرخی مائل زرد ہوتا ہے یہ اِس خطرناک زہر کو تباہ کردیتے ہیں اِس طرح کے پھلوں اور سبزیوں کا رنگ جس قدر گہرا ہوگا اُن میں وٹامنز اور مَعدَنی اجزاء کی مقدار بھی زِیادہ ہوتی ہے وہ اِس زہر کازِیادہ قوّت کے ساتھ توڑ کرتے ہیں ۔   
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد