Brailvi Books

کباب سموسے کے نقصانات
3 - 12
 سموسے بیچنے والے عُموماً  قیمہ دھوتے نہیں ہیں ۔    ان کے بَقول قِیمہ دھو کر ڈالیں تو کباب سموسے کا ذائقہمُتَأَثِّر ہو تا ہے!  بازاری قیمے میں بعض اَوقات کیا کیا ہوتا ہے یہ بھی سن لیجئے!  گائے کی اوجھڑی کا چھلکا اتار کراُس کی ‘’ بَٹ’‘ میں تِلّی بلکہ مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ کبھی تو جَماہوا خون ڈال کر مشین میں پیستے ہیں اِس طرح سفید بٹ کے قیمے کا رنگ گوشت کی مانِند گلابی ہوجاتا اور وہ دھوکے سے گوشت کے قیمے میں کھپا دیا جاتاہے۔   بسا اوقات کباب سموسے والے حسبِ ضَرورت ادرک لہسن وغیرہ بھی اُسی قیمے کے ساتھ ہی پِسوالیتے ہیں ۔    اب اس قیمے کے دھونے کا سُوال ہی پیدا نہیں ہوتا،   اُسی قیمے میں مرچ مَصالَحہ ڈال کر بھون کر اُس کے کباب سموسے بناکر فروخت کرتے ہیں ۔    ہوٹلوں میں بھی اسی طرح کے قیمے کے سالن کا اندیشہ رہتا ہے۔   گندے کباب سموسے والوں سے پکوڑے وغیرہ بھی نہ لئے جائیں کہ کڑاہی ایک اور تیل بھی وُہی گندے قیمے والا۔    خیر میں یہ نہیں کہتا کہ مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ ہر گوشت بیچنے والا اس طرح کرتا ہے یا خُدانخواستہ ہر کباب سموسے والا ناپاک قِیمہ ہی استِعمال کرتا ہے۔    یقینا خالِص گوشت کا قیمہ بھی ملتا ہے ۔   اور اگر   ’’ بٹ ‘‘ کے قیمے کا کہہ کر ہی فروخت کیا تب بھی گناہ نہیں ۔    عَرض کرنے کامَنشاء یہ ہے کہ قِیمہ یا کباب سموسے قابِل اطمینان مسلمان سے لینے چاہئیں اور جو مسلمان گناہوں بھری حَرَکتیں کرتے ہیں ان کو توبہ کرلینی چاہئے۔   
کباب سَموسے طبیبوں کی نظر میں 
	کباب،  سَموسے ، پکوڑے، شامی کباب،   مچھلی اور مُرغی وغیرہ کی تلی ہوئی بوٹیاں ،