صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نَماز پڑھنے ، زکوٰۃ دینے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر بَیعَت کی۔ (بُخاری ج ۱ص۳۵حدیث۵۷) اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ’’ ہر فردِاسلام کی خیرخواہی (یعنی بھلائی چاہنا) ہرمسلمان پر فرض ہے ۔ ‘‘ (فتاوٰی رضویہ ج ۱۴ ص ۴۱۵) اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ خود کو مسلمانوں کے خیر خواہوں میں کھپانے اور ثواب کمانے کے مقدّس جذبے کے تحت دُعا کے ساتھ ساتھ صحّت مند رَہنے کیلئے چند مَدَنی پھول نذر ِحاضِر کئے ہیں ۔ اگرمحض دُنیا کی رنگینیوں سے لُطف اندوز ہونے کیلئے تندُرُست رَہنے کی آرزو ہے تورسالہ پڑھنا یہیں مَوقُوف کر دیجئے اور اگر عُمدہ صِحّت کے ذَرِیعے عبادَت اور سنتوں کی خدمت پر قُوّت حاصِل کرنے کا ذِہن ہے توثواب کمانے کی غَرَض سے اچّھی اچّھی نیّتیں کرتے ہوئے دُرُود شریف پڑھ کر آگے بڑھئے اوررسالہ مکمَّل پڑھئے :
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللہ ربُّ العزّت عَزَّ وَجَلَّ میری ، آپ کی، جُملہ اہلِ خاندان اور ساری اُمّت کی مغفِرت فرمائے ۔ ہمیں صِحّت و عافیت کے ساتھ اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رَہتے ہوئے اِسلام کی خدمت پر اِستِقامت عنایت فرمائے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری جسمانی بیماریاں دُور کرکے ہمیں بیمارِ مدینہ بنائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کباب سموسے کھانے والے متوجّہ ہوں
بازار اور دعوتوں کے چٹ پٹے کباب سموسے کھانے والے توجُّہ فرمائیں ۔ کباب