Brailvi Books

کباب سموسے کے نقصانات
10 - 12
 نازُک ہوتا ہے اس لئے زیادہ دیر پکانے سے یہ باِ لکل ختم ہوجاتا ہے    {۳۱}   ترکاری یا کسی قسم کی غِذا پکاتے وقت آگ درمیانی ہونی چاہئے ۔  اس سے غذا اندر تک اچھّی طرح پک  جائے گی اور لذیذ بھی ہوگی    {۳۲}   چولھے سے اُتارنے کے بعد ڈھکّن بند رکھنا چاہئے اِس طرح بھاپ کا اندر رہنا پکنے کے عمل کیلئے مُفید ہے    {۳۳}   کچّی یاپکّی سبزیاں فِرِج میں رکھی جاسکتی ہیں    {۳۴}   لیموں کی بہترین قسم وہ ہے جس کا رس رقیق  (پتلا)   اور چھلکا ایک دَم پتلا ہو،  عام طور پر اسے کاغذی لیموں کہتے ہیں ۔   لیموں کوآم کی طرح گھولنے کے بعد،  چوڑائی میں کاٹنا چاہئے،  اس کے کم از کم چار اور اگر ذرا بڑا ہو تو آٹھ ٹکڑے کر لیجئے،  اِس طرح نچوڑنے میں آسانی رہے گی۔    لیموں کا ٹکڑا اِس قَدَر نچوڑیں کہ سارا رس نِچڑ جائے یعنی ایک قطرہ بھی باقی نہ رہے،  ادھورا نچوڑ کر پھینک دینا اِسراف ہو سکتاہے    {۳۵}  فِرِج سے نکال کر ٹھنڈا لیموں باورچی خانہ میں چولھے کے پاس رکھ دیجئے یاگرم پانی میں ڈال دیجئے،  کاٹ کر گرم چاولوں کے پتیلے میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔   اِس طرح نرم ہو جائے گا اور رس بآسانی نکل آئے گا    {۳۶}   کچّی سبزیاں اور سلاد کھانا مفید ہے کہ یہ وٹامنز سے بھرپور، صحّت بخش اور قبض کُشا ہوتی ہیں ۔  سائنسی تحقیق کے مطابِق پکانے سے اکثر غذائیت ضائِع ہوجاتی ہے   {۳۷}   تازہ سبزی کا استعمال زِیادہ مُفید ہوتاہے ۔  باسی سبزیاں نقصان کرتیں اور پیٹ میں گیس بھرتی ہیں ، ہاں آلو، پیاز ، لہسن وغیرہ تھوڑے دن رکھنے میں حَرَج نہیں    {۳۸}   سبزی ، پھل اور اناج میں موجود غذائیت کا  ’’ حارِس‘‘  (یعنی محافظ)   اُس کا چھلکا ہوتا ہے لہٰذا ان