Brailvi Books

جوشِ ایمانی
6 - 24
رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاچاروں شہزادوں سَمیت شریک ہوئی تھیں ۔  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے جنگ سے ایک روز قبل اپنے چاروں شہزادوں کو اس طرح نصیحت فرمائی: ’’میرے پیارے بیٹو!  تم اپنی خوشی سے مسلمان ہوئے اور اپنی ہی خوشی سے تم نے ہجرت کی،     اس ذات کی قسم!  جس کے سوا کوئی معبود نہیں ،     تم ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہو،     میں نے تمہارے نَسَب کو خراب نہیں کیا،     تمہیں معلوم ہے کہ اللّٰہُ غفّار عَزَّ وَجَلَّ نے کُفّار سے مقابَلہ   (مُقا۔ بَ۔ لہ)    کرنے میں مجاہِدین کے لئے عظیمُ الشّان ثواب رکھا ہے۔  یاد رکھو!  آخِرت کی باقی رہنے والی زندگی دنیا کی فنا ہونے والی زندگی سے بَدَرَجہا بہتر ہے۔  سنو!  سنو!  قراٰنِ پاک کے پارہ4 سُوْرَۃُ اٰ لِ عِمْرٰن کی آیت نمبر 200 میں ارشاد ہوتاہے:  
یٰۤاَیُّهَا  الَّذِیْنَ  اٰمَنُوا  اصْبِرُوْا  وَ  صَابِرُوْا  وَ  رَابِطُوْا وَ  اتَّقُوا  اللّٰهَ  لَعَلَّكُمْ  تُفْلِحُوْنَ۠   (۲۰۰)   
ترجَمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو!  صبر کرو اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہو اور سرحد پر اسلامی ملک کی نگہبانی کرو اوراللہ  سے ڈرتے رہو،     اس امّید پر کہ کامیاب ہو۔ 
 	صُبح کو بڑی ہوشیاری کے ساتھ جنگ میں شرکت کرو اور دشمنوں کے مقابلے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے مدد طلب کرتے ہوئے آگے بڑھو اور جب تم دیکھو کہ لڑائی زور پر آگئی اور اس کے شُعلے بھڑکنے لگے ہیں تو اس شعلہ زن آگ میں کود جانا،     کافِروں کے سردار کا مقابلہ