Brailvi Books

جوشِ ایمانی
13 - 24
میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمّت نہ ہارے۔  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مسلسل جِدوجُہد رنگ لائی،    جو لوگ دشمن تھے وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے فضل و کرم سے دوست بن گئے ،    جو جان کے دَرپَے تھے وہ جانیں قربان کرنے لگے،     جو دوسروں کو مسلمان ہونے سے روکتے تھے وہ خود مسلمان ہوکردوسروں کو مسلمان کرنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّآج ساری دنیا میں جو اسلام کی بہاریں ہیں وہ اللّٰہُ رَبُّ الْعِزَّت  کی عنایت سے پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مساعیٔ جمیلہ اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عظیم تربیت سے صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔  
حق کی راہ میں پتّھر کھائے خوں میں نہائے طائف میں
                          دین کاکتنی محنت سے کام آپ نے اے سلطان کیا	   (وسائل بخشش ص۳۸۸)   
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بھلائی کی باتیں سکھانے کی فضیلت
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  آپ بھی نیکی کی دعوت کی خاطر قربانیوں کیلئے کمر بستہ ہوجائیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے۔  امام ابو نُعَیم احمد بن عبد اللّٰہ اصفہانی  قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی    ( مُتَوَفّٰی430ہجری)     ’’حِلْیَۃُ الاْولیاء‘‘ میں نقل کرتے ہیں ،     اللّٰہ تَبارَکَ وَ تَعالٰی نے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی طرف وحی فرمائی: ’’بھلائی کی باتیں خود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ ،    میں بھلائی سیکھنے اور سکھانے والوں کی قبروں کو