Brailvi Books

جوشِ ایمانی
12 - 24
ہوئے راستے میں تھوڑا سا درد ہوا،      پھر وہاں سے ہم نے ’’ سُوئی‘‘   آ کرجُمعرات کے سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کی اور پھر ڈیرہ بگٹی واپَس آ گئے۔   اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے دَرْد ایسا دُور ہوا گویا کبھی تھا ہی نہیں اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتا حال مجھے دوبارہ وہ تکلیف نہیں ہوئی اور سب سے بڑی سعادت یہ ملی کہ مجھے مَدَنی قافِلے میں خواب کے اندر مَدَینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا دیدار ہو گیا۔  
لُوٹنے رَحْمتیں قافِلے میں چلو		سیکھنے سنّتیں قافِلے میں چلو
دردِ سر ہو اگر دُکھ رہی ہو کمر		دَرْد دونوں مٹیں ،    قافِلے میں چلو
ہے طلب دید کی،     دید کی عید کی		کیا عَجَب وہ دِکھیں قافِلے میں چلو
سلطانِ دو جہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قربانیاں 
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کیلئے آپ کو اپنے اندر قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔  بِغیر قربانی پیش کئے کچھ نہیں ہوسکتا۔  ہمارے پیارے پیارے اور میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اسلام کی خاطِر کیسی کیسی قربانیاں پیش کیں اِس کا تصوُّر ہی لرزا دینے کیلئے کافی ہے۔  راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں ہمارے مکّی مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بے حد ستایا گیا،     آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی راہوں میں کانٹے بچھائے گئے،     آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر پتَّھر برسائے گئے،    حتّٰی کہ کفّارِ بداطوار آپ کو شہید کرنے کے بھی دَرپَے رہے مگر ہمارے پیارے پیارے آقا اور