Brailvi Books

جوشِ ایمانی
11 - 24
مَدَنی قافلے میں شفا بھی ملی اور دیدار بھی ہوا
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے دنیا و آخرت کی ایسی ایسی سعادتیں ملتی ہیں کہ نہ پوچھو بات ۔ آپ کی ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں چُنانچِہ پاکستا ن کے صوبہ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:میں دعوت اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ    (باب المدینہ کراچی)    میں  ’’تربیتی کورس‘‘  کیلئے آیا ہوا تھا ،    اس دوران ایک دن جُمعرات کو صبح تقریباً چار بجے پیٹ کی بائیں جانِب اچانک درد اُٹھا،      درد اس قَدَر شدید تھا کہ سات انجکشن لگے تب آرام آیا ،     حسبِ معمول جُمعرات کو ہونے والے سنّتوں بھرے اجتِماع کیلئے    ( مَدَنی مرکز فیضان مدینہ)    میں شام کو حاضِر ہوا ۔  رات دس بجے پھر درد شروع ہوا مگر اجتِماع میں مانگی جانے والی اجتماعی دعا کے وَقْت ٹھیک ہو گیا،     ایک گھنٹہ کے بعد پھر بَہُت شدید درد اُٹھا۔   ڈاکٹر نے تین انجکشن لگائے پھر کچھ افاقہ ہوا۔   اب حالت یہ ہو گئی کہ جب بھی کھانا کھاتا درد شروع ہو جاتا ۔   روزانہ تین چار ٹیکے لگتے ۔   ڈِرپ چڑھتی ،     الٹرا ساؤ نڈ بھی کروایا ،     مگر ڈاکٹروں کو درد کا سبب سمجھ میں نہ آیا۔   میں اَسپتال میں پڑا تھا وہاں مجھے معلوم ہوا کہ میرے ساتھ والے اسلامی بھائی سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلے میں 12 دن کیلئے سفر کی تیاری کر رہے ہیں ،      ڈاکٹر نے سفر سے بُہتیرا روکا مگر مجھ سے نہ رہا گیا میں ڈیرہ بگٹی   (بلو چستان)    جانے والے مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔  ڈیرہ بگٹی جاتے