نُسخۂ بغدادی
(اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّسال بھر تک آفتوں سے حفاظت)
ربیعُ الغَوثکی گیارھویں شب ( یعنی بڑی رات)ساراسال مصیبتوں سے حفاظت کی نیّت سے سرکارِ غوثِ اعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمکے گیارہ نام ( اوّل آخِر گیارہ باردُرُود شریف) پڑھ کر گیارہ کھجوروں پر دَم کرکے اُسی رات کھالیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سارا سال مصیبتوں سے حفاظت ہوگی۔ گیارہ نام یہ ہیں :
{1}سیِّدمُحْیُ الدِّین سلطان{2} مُحْیُ الدِّین قطب{3} مُحْیُ الدِّین خواجہ{4} مُحْیُ الدِّین مخدوم{5} مُحْیُ الدِّین ولی{6} مُحْیُ الدِّین بادشاہ{7} مُحْیُ الدِّین شیخ{8} مُحْیُ الدِّین مولٰنا{9} مُحْیُ الدِّین غوث{10} مُحْیُ الدِّین خلیل{11} مُحْیُ الدِّین ۔
نسخۂ بغدادی کی مدنی بہار
ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے :11ربیعُ الغوث ۱۴۲۵ھ(2003ء) کی سالانہ گیارھویں شریف کے موقع پر میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے کورنگی باب المدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماعِ ذِکر و نعت میں حاضِر تھا، اجتماع ِ ذِکر و نعت میں سُنتوں بھرے بیان کے دَوران ’’بغدادِی نسخہ‘‘ بتایا گیا۔ بیان کے بعد سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ میں بَیعت کروانے کا سلسلہ شروع ہوا، اِسی دوران بیٹھے بیٹھے مجھے اُونگھ آگئی، سر کی