Brailvi Books

جنّات کا بادشاہ
17 - 20
 رکاوٹ نہ ہوتو اپنا چِہرہ قِبلہ رُخ کرنے کی عادت بناکر آخِر ت کیلئے ثواب کا ذخیرہ اکٹھّا کیجئے ۔ (قبلہ کی دائِیں  یا بائِیں  جانب 45ڈگری کے زاوِیے(یعنی اینگل) کے اندر اندرہوں توقِبلہ رُخ ہی شُمار ہوگا)۔ 
خ ممکن ہو تو میز کُرسی وغیر ہ اس طرح رکھئے کہ جب بھی بیٹھیں  آپ کا مُنہجانبِ قِبلہ رہے۔
خاگر اتِّفاق سے کعبہ رُخ بیٹھ گئے اور حُصولِ ثواب کی نیّت نہ ہو تو اَجْر نہیں  ملے گا لہٰذا اچھّی اچھّی نیّتیں  کرلینی چاہئیں  مَثَلاً یہ نیّتیں :
{۱ } ثوابِ آخِر ت {۲} ادائے سنّت اور{۳} تعظیمِ کعبہ شریف کی نیّت سے قِبلہ رُو بیٹھتا ہوں  ۔دِینی کُتُب اور اسلامی اسباق پڑھتے وقت یہ بھی نیّت شامل کی جاسکتی ہے کہ قِبلہ رُو بیٹھنے کی سنّت کے ذَرِیعے علمِ دین کی بَرَکت حاصِل کروں  گا۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
خپاک و ہند نیز نیپال،بنگال اور سی لنکا وغیرہ میں  جب کعبے کی طرف مُنہ کیاجا ئے تو ضِمناً مدینۂ منوّرہ کی طرف بھی رُخ ہوجاتا ہے لہٰذایہ نیّت بھی بڑھا دیجئے کہ تعظیماً مدینۂ منوّرہ کی طرف رُخ کرتا ہوں  ۔
بیٹھنے کا حسیں  قرینہ ہے 		رُخ اُدھر ہے جِدھر مدینہ ہے
دونوں  عالم کا جو نگینہ ہے		میرے آقا کا وہ مدینہ ہے
رُو بَرُو میرے خانۂ کعبہ		اور اَفکار میں  مدینہ ہے