Brailvi Books

جنّات کا بادشاہ
12 - 20
یَا اَکْرَمَ الثَّقَلَیْنِ یَا کَنْزَ الْوَرٰی	جُدْ لِیْ بِجُوْدِکَ وَاَرْضِنِیْ بِرِضَاکَ
اَنَا طَامِعٌ بِالْجُوْدِ مِنْکَ لَمْ یَکُنْ	لِاَبِیْ حَنِیْفَۃَ فِی الْاَنَامِ سِوَاکَ
	یعنی اے جنّ وانس سے بہتر اورنعمتِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ کے خزانے ! اللہ عَزَّ وَجَلَّنے جو آپ کو عنایت فرمایا ہے اُس میں  سے مجھے بھی عطا فرمائیے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّنے آپ کو جو راضی کیا ہے آپ مجھے بھی راضی فرمائیے۔میں  آپ کی سخاوت کا امیدوار ہوں ، آپ کے سوا ابوحنیفہؔ کا مخلوق میں  کوئی نہیں۔ 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
امام بوصیری نے مدد مانگی 
	حضرتِ سیِّدُنا امام شَرَفُ الدین بُوصیریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اپنے شُہرۂ آفاق ’’قصیدۂ بُردہ‘‘ میں سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مددکی درخواست کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں :   ؎
یَااَکْرَمَ الْخَلْقِ مَا لِیْ مَنْ اَلُوذُ بِہٖ 	سِوَاکَ عِنْدَ حُلُوْلِ الْحَادِثِ الْعَمَمٖ
اے تمام مخلوق سے بہتر ،میرا آپکے سواکوئی نہیں 	جس کی میں پناہ لوں  مصیبت کے وقت
				(قصیدہ بُردہ ص۳۶ )
امدادُاللہ مہاجِر مکی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِاپنے دِیوان’’ نالۂ امداد‘‘ میں  عرض گزار ہیں  :   ؎
لگا تکیہ گناہوں  کا پڑا دن رات سوتا ہوں
مجھے اب خوابِ غفلت سے جگا دو یا رسولاللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد