Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۴(کتاب الطہارۃ)
53 - 2323
توضیحاتِ مصنّف: فقیر غفرلہ المولی القد یر چاہتا ہے کہ بتوفیق الٰہی عزّوجل جملہ اٹھانوے۹۸ صور مع احکام مبین کرے اُن کےلئے یہ تصو یر رکھیں کہ اقسام سبعہ پیشانی پر ہوں اور ہر پیشانی کے تحت میں چاروں نوعیں ان رموز حروف میں لکھیں:

ت:    تیمم جنابت

ح :   حدث

م :   تیمم حدث

و  :  وجدانِ آب

تو ح و کا مطلب یہ ہوا کہ جنابت کا ابھی تیمم نہ کیا تھا کہ حدث ہُوا اور اب بھی تیمم نہ کیا تھا کہ پانی پا یا اور ت ح و یہ کہ جنابت کے بعد تیمم کیا پھر حدث ہوا پھر پانی ملا وقس علیہ پھر ان میں ہر ایک  کو اُتنے اصناف پر منقسم کریں جتنی اُس میں محتمل ہیں یہاں لمعہ ووضو وہر دو وہریک  وہیچ سے پانی کی کفایت مقصود ہے کہ لمعہ کو کافی ہے  یا وضو کو  یا دونوں کو  یا ہر ایک  کو  یا کسی کو نہیں اور جہاں پُورا حدث مستقل نہیں وہاں بجائے وضو قدر مستقل لکھا ہے یعنی اُتنا پانی ملا جو صرف اُن اعضا کو کافی ہے جن میں حدث مستقل ہے یعنی اعضائے وضو کا جتنا حصہ جنابت کے بعد دھولیا تھاپھر حدث ہوا یوں یہ تمام صورتیں مفصل ہوگئیں اب احکام کی باری آئی وہ بہت جگہ مشترک ہیں ایک  ایک  پانچ پانچ  یا کم وبیش صورتوں کے لئے ہے لہذا تکرار سے بچنے کو اول اُن احکام کی فہرست نمبر شمار کے ساتھ لکھیں پھر جدول صور میں ہر صورت کے نیچے حکم لکھ کر جو حکم ہو اس کا نمبر تحر یر کردیں کہ اُس کے ذریعہ سے جس صورت کا حکم چاہیں فہرست میں دیکھ لیں وباللہ التوفیق۔
فہرست احکام: مناسب ہو کہ ہر نوع کے حکم علیحدہ لکھیں کہ مراجعت میں اور بھی سہولت ہو ح و (۱)لمعہ دھوئے اور حدث کے لئے تیمم کرے اُس کے دھونے سے پہلے خواہ بعد اور بعد ہونا بہتر ہے کہ امام شافعی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا خلاف نہ رہے۔ صورت ۱۱و ۲۷و ۶۳۔

(۲) قدر مستقل کو دھوئے اور لمعہ کا تیمم کرے ص ۱۲و ۲۸و ۴۸۔

(۳) وضو کرے اور لمعہ کا تیمم۔ ص۶۴و ۸۴۔

(۴) پورا وضو کرے طہارت ہوگئی۔ ص۱۳۔

(۵) وضو کرے اور باقی جگہ عــہ دھوئے طاہر ہوگیا۔ ص ۲۹و ۶۵۔
عــہ: باقی جگہ کے یہ معنی کہ اعضائے وضو کے علاوہ اور بدن میں جہاں جنابت تھی ۱۲ منہ غفرلہ (م)
(۶) پُورا نہائے۔ ص۴۹و ۸۵۔

(۷) پہلے لمہ دھوئے پھر حدث کا تیمم کرے اگر پہلے تیمم کرلے گا لمعہ دھونے کے بعد پھر کرنا ہوگا۔     ص۱۴و ۳۰و ۴۷و ۶۶و ۸۳۔ت

(۸) دونوں کے لئے ایک  تیمم کرے اور لمعہ کی تقلیل استحباباً نہ وجوباً یعنی ناکافی پانی جنابت کی جتنی جگہ کو دھوسکے بہتر یہ کہ دھولے کہ جنابت کم ہوجائے اور آئندہ تھوڑا پانی بھی کفایت کرے۔ ص۱۵و ۳۱و ۵۰و ۶۷و ۸۶۔

ح ت و (۹) لمعہ کے حق میں تیمم ٹوٹ گیا حدث کے حق میں باقی ہے لمعہ دھوئے۔ ص۱۶و ۳۲و ۶۸۔

(۱۰) حدث کے حق میں تیمم ٹوٹ گیا لمعہ کے حق میں باقی ہے قدر مستقل کو دھوئے۔ ص۱۷و ۳۳و ۵۲۔

(۱۱) تیمم حدث کےلئے نہ رہا لمعہ کے لئے ہے وضو کرے۔ ص۶۹و ۸۸۔

(۱۲) تیمم دونوں کے حق میں ٹوٹ گیا پُورا وضو کرے طہارت ہوگئی۔ ص۱۸۔

(۱۳) تیمم دونوں کے حق میں ٹوٹ گیا وضو کرے اور باقی عــہ جگہ دھوئے طاہر ہوگیا۔ ص۳۴و ۷۰۔
عــہ باقی جگہ کے یہ معنی کہ اعضائے وضو کے سوا اور بدن میں جہاں جنابت تھی ۱۲ منہ غفرلہ (م)
 (۱۴) تیمم دونوں کے حق میں ٹوٹ گیا: پُورا نہائے۔ ص۵۳و ۸۹۔

(۱۵) تیمم دونوں کے حق میں ٹوٹ گیا پہلے لُمعہ دھوئے اس کے بعد حدث کا تیمم کرے۔ ص۱۹و ۳۵و ۵۱و ۷۱و ۸۷۔

(۱۶) تیمم دونوں کے حق میں باقی ہے لمعہ کی تقلیل کرے۔ ص۲۰و ۳۶و ۵۴و ۷۲و ۹۰۔

ت ح و (۱۷) تیمم گیا وضو کرے طہارت ہوگئی؛ ص۱و ۲۲۔

(۱۸) تیمم نہ رہا وضو کرے اور باقی عــہ جگہ دھوئے طاہر ہوگیا۔ ص۵و ۳۹و ۷۵۔
عــہ باقی جگہ کے یہ معنے کہ اعضائے وضو کے سوا اور بدن میں جہاں جنابت تھی ۱۲ منہ غفرلہ (م)
 (۱۹) تیمم ٹوٹ گیا لمعہ دھوئے اور حدث کا تیمم کرے۔ ص۲۱و ۳۷و ۷۳۔

(۲۰) تیمم باقی ہے حدث کےلئے وضو کرے ص۶و ۳۸و ۵۶و ۷۴و ۹۲۔

(۲۱) تیمم نہ رہا پُورا نہائے ص۵۷و ۹۳۔

(۲۲) تیمم نہ رہا پہلے لمعہ دھوئے پھر حدث کا تیمم کرے ص۴۰و ۵۵و ۷۶و ۹۱۔

(۲۳) تیمم باقی ہے حدث کےلئے تیمم کرے اور لمعہ کی تقلیل ص۲و ۷و ۲۳و ۴۱و ۵۸و ۷۷و ۹۴۔

ت ح م و (۲۴) دونوں تیمم ٹوٹ گئے وضو کرے طہارت ہوگئی۔ ص۳و ۲۵۔

(۲۵) دونوں تیمم گئے وضو کرے اور باقی عــہ جگہ دھوئے طاہر ہوگیا۔ ص۸و ۴۴و ۸۰۔
عــہ باقی جگہ کے یہ معنی کہ اعضائے وضو کے سوا اور بدن میں جہاں جنابت تھی ۱۲ منہ غفرلہ (م)
 (۲۶) لمعہ کا تیمم گیا حدث کا باقی ہے لمعہ دھوئے۔ ص۲۴و ۴۲و ۷۸۔

(۲۷) حدث کا تیمم گیا لمعہ کا باقی ہے وضو کرے۔ ص۹و ۴۳و ۶۰و ۷۹و ۹۶۔

(۲۸) دونوں تیمم گئے پُورا نہائے۔ ص۶۱و ۹۷۔

 (۲۹) دونوں تیمم گئے پہلے لمعہ دھوئے اس کے بعد حدث کا تیمم کرے۔ ص۴۵و ۵۹و ۸۱و ۹۵۔

(۳۰) دونوں تیمم باقی ہیں لمعہ کی تقلیل کرے۔ ص۴و ۱۰و ۲۶و ۴۶و ۶۲و ۸۲و ۹۸ واللہ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

(۱) جنب نہالیا صرف وضو باقی تھا پھر حدث ہُوا

(۲) وضو اور کُچھ اور حصئہ بدن باقی تھا
Flag Counter