| فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۲۶ (کتاب الفرائض ، کتاب الشتّٰی ) |
ایضاً کتاب حزقیل نبی باب ۲۳ ورس (عہ۲) یکم تا ۲۱معاذاﷲ خدا کی دوجورؤں کاقصہ اورسخت شرمناک الفاظ میں ان کی بے حد زناکاریوں سے شہوت رانیوں کاتذکرہ نیاعہدنامہ پوریس رسول کاخط کلیٹوں کوباب ۳ ورس ۱۳ انصاری کے یسوع مسیح مصنوع کا ملعون ہونا
الٰی غیرذٰلک ممالایعدولایحصی۔
عہ۲: (۱) خداوند کاکلام مجھے پہنچا اس نے کہا (۲) اے آدم زاد! دوعورتیں تھیں جو ایک ہی ماں کے پیٹ سے پیداہوئیں (۳) انہوں نے مصرمیں زناکاری کی وے اپنی جوانی میں یارباز ہوئیں وہاں ان کی چھاتیاں ملی گئیں ان کی بکرکے پستان چھوئے گئے (۴) ان میں بڑی کانام اہولہ اوراس کی بہن اہولیہ اوروے میری جورواں ہوئیں (۵) اہولیہ جن دنوں میں میری تھی چھنالاکرنے لگی اوراسوریوں پرعاشق ہوگئی (۶) وے سرلشکر اورحاکمان تھے دلپسند جوان ارغوانی پوشاک (۷) اس نے ان سب کے ساتھ چھنالہ کیا (۸) اس نے ہرگز اس زناکاری کوجواس نے مصر میں کی تھی نہ چھوڑا کیونکہ انہوں نے اس کی بکرپستانوں کوملاتھا اوراپنی زنا اس پر اُنڈیلی تھی (۹) اس لئے میں نے اس کے یاروں کے ہاتھ میں، ہاں اسوریوں کے ہاتھ میں جن پروہ مرتی تھی کردیا (۱۰) انہوں نے اس کو بے سترکیا (۱۱) اس کی بہن اہولیہ نے یہ سب کچھ دیکھا پروہ شہوت پرستی میں اس سے بدترہوئی، اس نے اپنی بہن کی زناکاری سے زیادہ زناکاری کی (۱۲) وہ بنی اسورجواس کے ہمسایہ تھے جوبھڑکیلی پوشاک پہنتے اورگھوڑوں پرچڑھتے اوردل پسندجوان تھے، عاشق ہوئی (۱۳) اورمیں نے دیکھاکہ وہ بھی ناپاک ہوگئی (۱۴) بلکہ اس نے زناکاری زیادہ کی کیونکہ جب اس نے دیوارپرمردوں کی صورتیں دیکھیں کسدیوں کی تصویریں شنکرف سے کھچی تھیں (۱۵)کمروں پرٹپکے کسے سروں پر اچھی رنگین پگڑیاں (۱۶) تب دیکھتے ہی وہ ان پر مرنے لگی اورقاصدوں کوان کے پاس بھیجا (۱۷) سوبابل کے بیٹے اس پاس آکے عشق کے بسترپرچڑھے اور انہوں نے اس سے زناکرکے اسے آلودہ کیا اورجب وہ ان سے ناپاک ہوئی تو اس کاجی ان سے بھرگیا (۱۸) تب اس کی زناکاری علانیہ ہوئی اور اس کی برہنگی بے سترہوئی تب جیسامیراجی اس کی بہن سے ہٹ گیاتھا ویسامیرادل اس سے بھی ہٹا (۱۹) تسپر بھی اس نے اپنی جوانی کے دنوں کویادکرکے جب وہ مصر کی زمین میں چھنالاکرتی تھی زناکاری پرزناکاری کی (۲۰) سووہ پھر اپنے ان یاروں پرمرنے لگی جن کابدن گدھوں کاسابدن اورجن کاانزال گھوڑوں کاساانزال تھا (۲۱) اس طرح تونے اپنی جوانی کی شہوت پرستی کہ جس وقت مصری تیری جوانی کے پستانوں کے سبب تیری چھاتیاں ملتے تھے یاددلائی اھ ملخصاً۔ عہ۲: مسیح نے ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑایاکہ وہ ہمارے بدلے میں لعنت ہوا کیونکہ لکھا ہے جوکوئی کاٹھ پرلٹکادیاگیا سولعنتی ہے ۱۲۔
اٰمنّا باﷲ وماانزل الینا وما انزل الٰی ابراھیم واسمٰعیل واسحٰق ویعقوب والاسباط ومااوتی موسٰی وعیسٰی ومااوتی النبیون من ربھم ج لانفرق بین احد منھم قف ونحن لہ مسلمون۱؎o
ہم ایمان لائے اﷲ پر اور اس پر جوہماری طرف اترا اورجواتاراگیا ابراہیم واسمٰعیل واسحٰق ویعقوب اوران کی اولاد پر، اورجوعطا کئے گئے موسٰی وعیسٰی اورجوعطاکئے گئے باقی انبیاء اپنے رب کے پاس سے ہم ان میں کسی پرایمان میں فرق نہیں کرتے اورہم اﷲ کے حضور گردن رکھے ہیں۔(ت)
(۱؎ القرآن الکریم ۲/ ۱۳۶)
الا لعنۃ اﷲ علی الظالمینo الذین یصدّون عن سبیل اﷲ ویبغونھا عوجا ط وھم بالاٰخرۃ ھم کٰفرونo ۲؎ ان الذین یفترون علی اﷲ الکذب لایفلحون۳؎o
ارے ظالموں پرخدا کی لعنت، جو اﷲ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں اور وہی آخرت کے منکرہیں۔(ت)وہ جو اﷲ پرجھوٹ باندھتے ہیں ان کابھلا نہ ہوگا۔(ت)
(۲؎القرآن الکریم ۱۱/ ۱۸و۱۹)(۳؎القرآن الکریم ۱۰/ ۶۹)
فویل للذین یکتبون الکتٰب بایدیھم ثم یقولون ھذا من عنداﷲ لیشتروا بہ ثمنا قلیلا ط فویل لھم ممّا کتبت ایدیھم و ویل لھم ممّا یکسبون۴؎o
توخرابی ہے ان کے لئے جوکتاب اپنے ہاتھ سے لکھیں پھر کہہ دیں یہ خدا کے پاس ہے کہ ان کے عوض تھوڑے دام حاصل کریں، تو خرابی ہے ان کے لئے ان کے ہاتھوں کے لکھے سے اورخرابی ہے ان کے لئے اس کمائی سے۔(ت)
(۴؎القرآن الکریم ۲/ ۷۹)
اﷲ اﷲ یہ قوم یہ قوم یہ سراسر لوم یہ لوگ یہ لوگ جنہیں عقل سے لاگ جنہیں جنون کا روگ، یہ اس قابل ہوئے کہ خداپر اعتراض کریں اورمسلمان ان کی لغویات پرکان دھریں
انّا ﷲ وانّا الیہ راجعون۔ ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم
(بیشک ہم اﷲ تعالٰی کے لئے ہیں اوراسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں اورنہیں ہے گناہ سے بچنے کی طاقت اور نہ نیکی کرنے کی قوت مگراﷲ تعالٰی کی توفیق سے جوبلندی وعظمت والاہے۔ت) یہ پہلی اپنی ساختہ بائبل توسنبھالیں قاہراعتراض باہرایراد اس پرسے اٹھالیں، انگریزی میں ایک مثل کیاخوب ہے کہ شیش محل کے رہنے والا پتھر پھینکنے کی ابتداکرے یعنی رب جبارقہار کے محکم قلعوں کوتمہاری کنکریوں سے کیاضرر پہنچ سکتاہے، مگرادھر سے ایک پتھر بھی آیاتو
حجارۃ من سجّیل
(کنکرکاپتھر۔ت) کاسماں
کعصف ماکول
(کھائی ہوئی کھیتی۔ت)کامزہ چکھادے گا۔
وسیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون۱؎o واٰخر دعوٰینا ان الحمد ﷲ رب العٰلمین والصّلٰوۃ والسلام علی خاتم النبیین سیّدنا ومولانا محمد واٰلہ وصحبہ اجمعین اٰمین۔
اب جاناچاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پرپلٹا کھائیں گے۔ اورہماری دعاکاخاتمہ یہ ہے کہ سب خوبیوں سراہااﷲ ہے جو رب ہے سارے جہانوں کا۔ اور درودوسلام ہوآخری نبی پر جوہمارے آقاومولامحمدمصطفی ہیں اور آپ کے تمام آل واصحاب پر۔آمین!(ت)
(۱؎ القرآن الکریم ۲۶/ ۲۲۷)
کتبہ عبدہ المذنب احمدرضا البریلوی عفی عنہ بمحمدن المصطفٰی الامی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رسالہ الصمصام علی مشکک فی اٰیۃ علوم الارحام ختم ہوا