Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۲۳(کتاب الحظر والاباحۃ)
115 - 190
حدیث سوم:  امام احمد ابواؤد ونسائی وابن حبان وحاکم بافادہ تصحیح اور ضیا مختارہ اور بیہقی سنن میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے راوی حضور والا صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
یکون قوم فی اٰخر الزمان یخضبون بھذا السواد کحواصل الحمام لا یجدون رائحۃ الجنۃ ۴؎۔
آخر زمانے میں کچھ لوگ سیاہ خضاب کریں گے جیسے کبوتروں کے پوٹے وہ جنت کی خوشبو نہ سونگھیں گے۔

جنگلی کبوتروں کے سینے اکثر سیاہ نیلگوں ہوتے ہیں نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ان کے بالوں اور داڑھیوں کو ان سے تشبیہ دی۔
 (۴؎مسند امام احمد بن حنبل   عن عبداللہ ابن عباس   المکتب الاسلامی بیروت    ۱ /۲۷۳)
حدیث چہارم :  ابن سعد عامر رحمہ اللہ تعالٰی مرسلاً راوی حضور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
ان اﷲ تعالٰی لاینظر الی من یخضب بالسواد یوم القیمۃ ۱؎۔
جو سیاہ خضاب کرے اللہ تعالٰی روز قیامت اس کی طرف نظر رحمت نہ فرمائے گا۔
 (۱؎ کنز العمال      بحوالہ ابن سعد رضی اﷲ تعالٰی عنہ     حدیث ۱۷۳۳۱     موسسۃ  الرسالہ بیروت    ۶ /۶۷۱)
حدیث پنجم: ابن عدی کامل میں اور دیلمی مسند الفردوس میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
ان اﷲ تعالٰی یبغض الشیخ الغربیب ۲؎۔
بیشک اللہ تعالٰی دشمن رکھتا ہے بوڑھے کوّے کو ۔
 (۲؎ الفردوس بما ثور الخطاب عن ابی ہریرہ    حدیث ۵۶۰         دارالکتب العلمیہ بیروت    ۱ /۱۵۳)
تعلیقات علامہ حفنی میں ہے:
الغربیب ای الذی یسود شیبہ ۳؎۔
الغربیب وہ ہوتا ہے جو بڑھاپے (کے روپ) کو بدل ڈالے۔ (ت)
 (۳؎ تعلیقات علامہ حفنی علی ہامش السراج المنیر تحت حدیث ان اﷲ یبغض الخ مطبعۃ الازہریۃ المصریہ  ۱/۳۷۹)
عزیزی میں ہے:
الغربیب الذی لایشیب او الذی یسود شیبہ بالخضاب ۴؎۔
الغربیب وہ ہوتا ہے جو بوڑھا نہ دکھائی دے یا وہ جو اپنے بڑھاپے (کی علامت) یعنی سفید بالوں کو خضاب سے سیاہ کردے۔
 (۴؎ السراج المنیر     تحت حدیث ان اللہ یبغض الشیخ الغربیب     مطبعۃ الازہریۃ المصریہ   ۱ /۳۷۹)
Flag Counter