Brailvi Books

جھگڑالو کیسے سُدھرا؟
9 - 32
قسم کی گیمیں کھیلنے والے کے دل میں اسلام کی مَحَبَّت بڑھے گی یا کم ہوگی! اس کا جواب آپ خود ہی اپنے ضمیر سے حاصل کیجئے۔ 
 وڈیو گیمزسے ہونے والی بیماریاں 
 	وِڈیو گیمز کھیلنے والا نظرکی کمزوری، پٹھوں (Muscles) کے کِھنچاؤ اور سر درد جیسے اَمراض میں مبتلا ہوسکتا ہے ۔
وڈیوگیمز کی لرزہ خیز تباہ کاریاں 
	حیاسوز لباس میں ملبوس وڈیو گیم کے کرداروں کو دیکھ دیکھ کربچّوں کی ذہنی پاکیزگی بے حیائی کے گندے نالے میں ڈوب جاتی ہے اوربدنِگاہی کا مَرَض ان کی نَس نَس میں اُتر جاتا ہے ،’’وڈیو گیمز کلب ‘‘پر مُنَشِّیات فروشوں کی ’’خاص نظر‘‘ رہتی ہے ،کئی بچّے اور نوجوان ان کے چُنگل میں پھنس جاتے ہیں اور بعض تو ایسا پھنستے ہیں کہ ان کو عمر بھر رِہائی نصیب نہیں ہوتی ، ایسے مقامات پر بچوں سے ’’گندے کام‘‘ کئے جاتے ہیں خُصُوصاً وہ بچّے بدکار لوگوں کی ہَوَس کا شکار بنتے ہیں جو گھر والوں سے چُھپ کر وِڈیوگیم کھیلتے ہیں۔ مار دھاڑ اور قتل وغارت گری کے مناظر سے بھرپور گیم کھیل کھیل کر بچّوں میں رحم دلی ،صبر ، مُعافی اور درگزر کا جذبہ کم یا ختم ہو جاتا ہے اور دیکھی ہوئی چیزوں کا عملی مظاہر ہ کرنے کے شوق میں کچّی عمر کے نوجوان (Teenager یعنی 13سے 19سال والے) لُوٹ مار ، چوری چَکاری،