Brailvi Books

جھگڑالو کیسے سُدھرا؟
10 - 32
گندے کاموں ، حتّٰی کہ قتل جیسے جرائم میں مُلوَّث ہوجاتے ہیں !
وڈیو گیمز قتل و غارت سکھاتے ہیں 
	وِڈیو گیمز اکثر ظلم و تشدُّد کے مناظر سے بھرپور ہوتے ہیں ، بعض گیموں میں وہ لوگ بھی ’’ہیرو‘‘ کی فائرنگ کا نشانہ بنتے دکھائے جاتے ہیں جو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر گڑ گڑا تے ہوئے اُس سے رَحم کی درخواست کرتے اور موت سے بچنے کے لیے چیخ و پکار مچا رہے ہوتے ہیں ، لیکن وڈیو گیم کھیلنے والا فائنل راؤنڈ تک پہنچنے کے لیے ان سب کو بندوق کی گولیوں سے بھونتا ہوا آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ ہر طرف خون ہی خون دکھائی دیتا ہے اور گیم کھیلنے والا ان تمام مناظر سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ بعض گیموں میں ’’ ہیرو‘‘ کار (Car)میں سوار ہوکر لوگوں کو کچلتاہوا چلا جاتا ہے ، بعض گیموں میں انسان کو ذَبح کرنے اور سر کاٹنے کے ہیبت ناک مناظِر دکھائے جاتے ہیں ، بعض گیموں میں مکانات اور پُل بم دھماکوں سے اُڑانے کے مناظر دکھائے جاتے ہیں ۔ کیا یہ سب کچھ بچّوں کے کچّے ذِہن کے لیے نقصان دہ نہیں ؟ اگر یہ کہاجائے توشاید بے جانہ ہو گا کہ اس وقت مُعاشرے میں تیزی کے ساتھ بڑھنے والے جرائم میں وِڈیو گیمز کا نہایت گہرا تعلُّق ہے!
امریکیو ں کا اعتِراف
	امریکہ میں کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق 80فیصد نوجوان مار دھاڑ