Brailvi Books

جھگڑالو کیسے سُدھرا؟
7 - 32
؁ میں جب مدنی چینل کا آغاز ہوا تو خوش قسمتی سے ہمارے گھر میں بھی مدنی چینل دیکھا جانے لگا، جس سے گھر میں رفتہ رفتہ بہاریں آنے لگیں۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی چینل کے پُرکیف اور رقت انگیز سلسلے دیکھنے کی برکت سے نہ صرف میں بلکہ گھر کے تقریباً تمام ہی افراد گناہوں بھری زندگی سے تائب ہو کر قراٰن و سنّت کی شاہراہ پر گامزن ہو گئے اور ولیٔ کامل، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے بیعت ہو کر سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تادمِ تحریر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ’’ امامت کورس‘‘ میں علمِ دین حاصل کرنے کی سعادت اور شب و روز عاشقانِ رسول کے قرب کی برکتیں پا رہا ہوں۔ سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا ہے۔ مدنی چینل پر ہی راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی مدنی بہاریں سن کر مدنی قافلوں میں سفر کا جذبہ بیدار ہوا اور عاشقانِ