Brailvi Books

جھگڑالو کیسے سُدھرا؟
6 - 32
بگڑے افراد باکردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے ہیں جو کل تک اپنے ماں باپ کو گالیاں دیتے تھے آج دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے نہ صرف والدین کے فرماں دار بن گئے بلکہ ان کی قدم بوسی کرتے اور اسے اپنے لئے باعثِ فخر سمجھتے ہیں نیز مدنی چینل کی بہاریں بھی آپ کے سامنے ہیں کہ نجانے معاشرے کے کتنے بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح کا سبب اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کا یہی مدنی چینل بنا ہے۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{2}ویڈیو گیمز کا شیدائی 
	انار کلی بازار، خوشاب (پنجاب، پاکستان) کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں کی تاریک راہوں کا مسافر تھا۔ مقصدِ حیات کو بھلائے اپنے دامن کو گناہوں کی آلودگیوں سے داغدار کر رہا تھا۔ فلموں ، ڈراموں کے ذریعے بدنگاہی کرنا، سارا سارا دن ویڈیو گیمز کھیلنا، راہ چلتی لڑکیوں کوبُری نظروں سے دیکھنا میرا محبوب مشغلہ تھا۔ میری عاداتِ بد کی وجہ سے گھر والے مجھ سے بیزار تھے۔ سمجھانے کی بہت کوششیں کرتے، مختلف سزائیں دیتے، کبھی گھر سے نکال