Brailvi Books

جھگڑالو کیسے سُدھرا؟
5 - 32
سکھایا۔ پھر جب پہلی مرتبہ مجھے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت میسر آئی تو صوبائی قافلہ ذمہ دار بھی ہمارے ساتھ مدنی قافلے کے مسافر بنے ۔ دورانِ قافلہ جب میں نے درس دیا تو قافلہ ذمہ دار حیران ہو گئے کیونکہ کہ میں نے مکمل تنظیمی ترکیب کے مطابق درس دیا تھا حالانکہ اس سے پہلے مجھے کسی نے نہ درس کا طریقہ سکھایا تھا اور نہ ہی میں نے پہلے کبھی درس دیا تھا۔ان کے پوچھنے پر میں نے بتایا کہ درس کا طریقہ مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خواب میں سکھایا ہے اور پھر سارا واقعہ سنا دیا۔ تا دمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پاک مہاروی کابینہ میں لنگرِ رضویہ کے ذمہ دار کی حیثیت سے حسب ِاستطاعت دینِ متین کی خدمت کر رہا ہوں اور اب تک اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تین دن کے پندرہ ، بارہ دن کے دو اور ۳۰ دن کے ایک مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کر چکا ہوں اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں ہونے والے ’’فرض علوم کورس‘‘ میں بھی شرکت کی سعادت حاصل ہوئی اور اپنے آپ کو ’’وقفِ مدینہ ‘‘کے لیے پیش کر دیا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی اور امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نگرانِ شوریٰ اور مدنی چینل کو دشمن کی بری نظر سے محفوظ فرمائے۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا ہے کہ اِس کے دامن میں آ کر مُعاشَرے کے نجانے کتنے ہی