کی شاہراہ پر گامزن ہو گیا۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہو کر سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہوا اور دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول کا ہو کر رہ گیا۔ اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے جذبے کے تحت علاقے میں مدنی کاموں کی ترقی و عروج کے لئے کوششیں کرنے لگا۔ میرے مدنی کاموں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے مجھے مختلف تنظیمی ذمہ داریاں سونپی گئیں اور اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت کے ذمہ دار کی حیثیت سے دینِ متین کی خدمت کر رہا ہوں۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گزشتہ مدنی بہار میں دیگر برائیوں کے ساتھ ساتھ نمازیں قضا کر ڈالنے کا بھی ذکر ہے یاد رکھئے! جان بوجھ کر ایک نماز بھی ترک کرنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے چنانچہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالہ ’’کفن چوروں کے انکشافات‘‘ صفحہ 23 پرفتاویٰ رضویہ کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں :
میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن نماز ترک کرنے کے عذاب اور بے نمازی کی صحبت میں بیٹھنے کی