Brailvi Books

جھگڑالو کیسے سُدھرا؟
24 - 32
سجالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ میرا ایک دس سال کا بیٹا ہے جو اکثر بیمار رہتا تھا، ایک بیماری جاتی تو دوسری پکڑ لیتی، بہت علاج کرواتا مگر وقتی طور پر تو کچھ فائدہ ہوتا مگر مستقل طور پر ان بیماریوں سے نجات نہ مل پاتی تھی۔ اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرنے پر جب تعویذاتِ عطاریہ کے بستے سے تعویذات لئے اور اپنے مدنی منے کو استعمال کروائے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرا وہ مدنی منا جو ایک عرصہ سے مختلف بیماریوں کا شکار تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے صحت یاب ہو گیا ہے یہ بیان دیتے ہوئے شدّت جذبات سے وہ اشک بار ہو گئے حتی کہ ان کی ہچکی بندھ گئی اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دعائیں دینے لگے کہ جن کی بدولت ان پر سے مصائب کی دُھول چھٹی اور ان کی زندگی مثلِ گل مہکنے لگی۔ اس کے علاوہ ہر دم مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور دیگراچھی اچھی نیتیں کرنے لگے۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{8}مدنی چینل نے زندگی بدل دی
	شیخوپورہ (صوبہ پنجاب) کے علاقے کوتوار کے رہائشی اسلامی بھائی کا  بیان کچھ تصرف کے ساتھ پیشِ خدمت ہے: دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مشکبار مدنی ماحول اور ولیٔ کامل، شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے دامن