Brailvi Books

جھگڑالو کیسے سُدھرا؟
23 - 32
کی تحریر کردہ مدنی بہار الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیشِ خدمت ہے : کچھ عرصہ پہلے ہمارے شہر میں ایک اسلامی بھائی تشریف لائے جو ڈرائیور تھے ان کا بیان ہے کہ میرے شب و روز گناہوں کی تاریک وادیوں میں بسر ہو رہے تھے گھر میں ڈش انٹینا لگا رکھا تھا، جس کی وجہ سے گھر میں ہر وقت ناچ رنگ کی نحوست چھائی رہتی۔ دن رات فلموں ، ڈراموں ، گانوں باجوں کا بازار گرم رہتا۔ اسی ڈرائیور اسلامی بھائی کا بیان ہے ایک روز میں دَارُالسّلام(ٹوبہ ٹیک سنگھ) سے گزر رہا تھا کہ اچانک مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ آج یہاں سے ڈش کے کچھ نئے کارڈ خرید لوں ، جن کے ذریعے مزید کچھ نئے فلمی چینل تک رسائی مل سکے ، چنانچہ کارڈ لے کر گھر پہنچا۔ ارادہ تو تھا کہ کچھ نئے فلمی چینل تک رسائی مل جائے گئی مگر قسمت کا ستارہ چمک اٹھا اور ایک ایسا چینل مل گیا جس نے ہمارے گھر بھر کی کایا پلٹ دی۔ اور یہ عظیم انقلاب کا سبب بننے والا دعوتِ اسلامی کا ’’ مدنی چینل‘‘ ہے۔ جس کی برکت سے اب ہمارے گھر میں ہر وقت درود و سلام کی پُرنور صدائیں گونجتی ہیں۔ جہاں پہلے گانے باجوں کی آوازیں آتی تھیں ، اب وہاں سے مدنی چینل پر نشر ہونے والے مختلف سلسلوں کی پُرنور صدائیں آتی ہیں۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی چینل کی برکات کا کچھ اس طرح ظہور ہوا کہ مجھ سمیت گھر کے تمام افراد نے نمازوں کی پابندی شروع کر دی۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  میں نے چہرے پر داڑھی شریف بھی