Brailvi Books

جھگڑالو کیسے سُدھرا؟
22 - 32
مدنی قافلہ میں سفر کی سعادت حاصل ہوئی اور دورانِ مدنی قافلہ ہی تحصیلِ علمِ دین کے جذبے کے تحت 63 دن کے تربیتی کورس میں شریک ہو گیا۔ تربیتی کورس سے فارغ ہونے کے بعد مزید علم دین کے موتی سمیٹنے کے لیے جامعۃ المدینہ میں درس نظامی (عالم کورس) کے لیے داخلہ لے لیا اور تادمِ تحریر درجہ ثانیہ کا طالب علم ہوں۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مُتَعدَّد شعبے ہیں جن کے ذریعے دنیا میں اسلام کی بہاریں لٹائی جا رہی ہیں ، انہیں میں ایک شعبہ ’’مدنی چینل‘‘ بھی ہے جس کے ذریعے دعوتِ اسلامی دنیا کے کئی ممالک میں T.V.کے ذریعے گھروں کے اندر داخل ہو کر اسلام کا پیغام عام کر رہی ہے۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی چینل کے ذریعے کئی کُفّار دامنِ اسلام میں آ چکے ہیں ، بے شمار بے نمازی نمازوں کے پابند بن گئے اور لاتعداد افراد گناہوں سے تائب ہو کر سنّتوں پر عمل کرنے لگے ہیں۔  ہمیں چاہئے کہ نہ صرف خودمدنی چینل دیکھیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو بھی اس کی ترغیب دلا کر ثوابِ جاریہ کے حق دار بنیں۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		 صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{7}ڈرائیور کی توبہ کا راز
	دَارُالسَّلام( ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پنجاب) کے شہر پیر محل کے مقیم اسلامی بھائی