Brailvi Books

جھگڑالو کیسے سُدھرا؟
14 - 32
مدنی چینل ہی چلتا ہے اور میرے بچوں کے لب پر ہمیشہ یہی نعت رہتی ہے۔
نور والا آیا ہے نور لیکر آیا ہے		سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ	الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْک یَا حَبِیْبَ اللہ
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  مَدَنی چینل کی برکات اور اِفادیت کے کیا کہنے کہ اس کی برکت سے نجانے کتنے ہی راہِ ہدایت سے بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہِ ہدایت نصیب ہوئی۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی چینل دیکھ کر کئی غیر مسلموں کو ایمان کی دولت نصیب ہو ئی، نیز نہ جانے کتنے ہی بے نَمازی نمازی بن گئے، مُتَعَدَّد افراد نے گناہوں سے توبہ کر کے سنّتوں بھری زندگی کا آغاز کر دیا۔ ہمیں چاہئے کہ خود بھی مدنی چینل دیکھیں اور دوسرے لوگوں میں بھی اس کی دعوت کو عام کریں کہ اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ مَدَنی چینل کے سلسلے دیکھنا اور دوسروں کو دیکھنے کی دعوت دینا بھی باعثِ رِضا ئے ربُّ الانام  عَزَّوَجَلَّ اور جنت میں لے جانے والا کام ہے۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{4}شراب نوشی سے توبہ 
	مرکز الاولیاء (لاہور، پنجاب) کے علاقے سوڈیوال کوارٹر میں رہائش