کسان مسلمان تھا تو ہم خدائے رحمن عَزَّوَجَلَّ سے اس کیلئے رحم و کرم کی درخواست کرتے ہیں۔دنیا کی سزا جب ناقابلِ برداشت ہوا کرتی ہے تو آخِرت کی سزا کیسے سہی جا سکے گی۔(نیکی کی دعوت،ص۴۳۸)؎
دل دکھانا چھوڑ دیں ماں باپ کا
ورنہ ہے اس میں خسارہ آپ کا(وسائل بخشش،ص۷۱۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ماں باپ کے نافرمان کوجیتے جی سزا ملتی ہے
سرکارِمدینہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: سب گناہوں کی سزا اللہعَزَّوَجَلَّ چاہے تو قِیامت کیلئے اٹھا رکھتا ہے مگر ماں باپ کی نافرمانی کی سزا جیتے جی دیتاہے ۔(مُستَدرَک،کتاب البر والصلۃ،باب کل الذنوب۔۔الخ،۵/۲۱۶،حدیث: ۷۳۴۵ )
جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونے مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بُو نے
کبھی غور سے بھی یہ دیکھا ہے تُو نے جو آباد تھے وہ محل اب ہیں سُونے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد