Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
58 - 107
ایسی جگہ الگ کئے جارہے تھے جہاں گاڑی لے جانا دشوار تھا ،ڈرائیور نے زمیندار کو آگاہ کیا تو اس نے کہا کہ میں یہیں گاڑی میں بیٹھا ہوں تم جاکر دیکھو کہ کتنی گندم باقی ہے ؟ ڈرائیور حکم کی تعمیل کے لئے چل پڑا ۔ پیچھے زمیندار نے سگریٹ سلگایا اور جلتی ہوئی تیلی گاڑی سے باہر پھینک دی ،مئی کا مہینہ چلچلاتی دھوپ اور گاڑی کے نیچے اور چاروں طرف’’ چھوئی‘‘بکھری ہوئی تھی جو آگ پکڑنے کا بہانہ مانگتی ہے ،گاڑی کے چاروں طرف آگ کا الاؤ بھڑک اٹھا ، معذور زمیندار بھاگتا بھی تو کیسے ! وہیں گاڑی کے ساتھ جل کر راکھ ہوگیا ۔ بعد میں پتا چلاکہ یہ وہی جگہ تھی جہاں اس نے غریب مزدور کو جلا کر مارا تھا ۔
جبکہ پَیکِ اَجَل روح لے جائیگا		جسمِ بے جاں تڑپ کر ٹَھہَر جائیگا
لَحد میں کوئی تیری نہیں آئے گا	تجھ کو دفنا کے ہر اِک پلٹ جائے گا
                                                                                                                                      (وسائلِ بخشش،ص۵۵۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(29)حضرت سیِّدُنایحیی عَلَیہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکی شہادت
	 دمشق کے بادشاہ ’’حداد بن حدار‘‘ نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں۔ پھر وہ چاہتا تھا کہ بغیر حلالہ اس کو واپس کر کے اپنی بیوی بنالے۔ اس نے حضرت سیِّدُنایحییٰ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے فتویٰ طلب کیا تو آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے فرمایا کہ وہ اب تم پر حرام ہوچکی ہے اس کی بیوی کو یہ بات سخت ناگوار گزری اور وہ حضرت