Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
56 - 107
بددعا کرنے کے چند شرعی احکام
	*اگر کسی کافر کے ایمان نہ لانے پر یقین یا ظن غالِب ہو اور جینے سے دین کا نقصان ہو ، یا کسی ظالم سے امید توبہ اور ترک ظلم کی نہ ہو اور اس کا مرنا تباہ ہونا خلق کے حق میں مفید ہو ، ایسے شخص پر بد دعا دُرُست ہے ۔ (فضائل دعاء ، ص۱۸۷)
	*کسی مسلمان کو یہ بد دعا کہ تجھ پر خدا کا غضب نازل ہو ! اور تو آگ یا دوزخ میں داخل ہو ! نہ دے ، کہ حدیث شریف میں اس کی ممانعت وارِد ہے ۔ (ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی اللعن ، ۴/۳۶۲ ، حدیث : ۴۹۰۶)(فضائل دعاء ، ص۲۰۳)
	*اپنے اور اپنے احباب کے نفس واہل ومال ووَلَد (بچوں )  پر بد دعا نہ کرے ! کیا معلوم کہ وقتِ اجابت ہو اور بعدِ وقوعِ بَلا(مصیبت میں مبتلا ہونے کے بعد) پھر ندامت ہو ۔       (فضائل دعاء ، ص۲۱۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(28) مزدور کو زندہ جلانے والا خود بھی زندہ جل گیا
	ایک وکیل کے بیان کا لبِّ لباب ہے کہ ہمارے علاقے میں جاگیرداروں کا ایک خاندان ہے ، خاندان کا سربراہ بہت بڑے سرکاری عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد زمینوں کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا ۔ اس کے دو عجیب وغریب شوق تھے ،ایک مہنگی گاڑی پر سیر سپاٹے کرنا اور دوسرا موٹی رقم اپنے پاس رکھنا اور وقتاً فوقتاً اسے گنتے رہنا ۔