Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
52 - 107
میرا بیٹا پتہ نہیں اکیلا کتنی تکلیف میں ہوگا!پتانہیں کسی نے اسکو سنبھالا بھی ہوگا یا نہیں ؟مگر جب میں نے اسکو آپکی گود میں اتنے سکون سے سوتا دیکھا توساری پریشانی دور ہوگئی اور اس بات پر میرا یقین مضبوط ہوگیا کہ دنیا مُکافات عمل ہے ۔
اچھا کرو گے اچھا ملے گا
	فرمانِ مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّمہے:دوسروں کے لئے عافیت طلب کرو تمہیں بھی عافیت نصیب ہوگی۔(الترغیب والترہیب، ۳/۱۱۹ ، حدیث : ۲۱۹۹ ، مطبوعۃ : دار الحدیث ۔ القاہرۃ)
مسلمان بھائی کے لئے دعائے خیر کا فائدہ
	حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء  رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسولُ اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو فرماتے ہوئے سنا : مسلمان کی اپنے مسلمان بھائی کے لیے اس کی پسِ پشت دعا ضرور قبول ہے، اس کے سر کے پاس فرشتہ مقرر ہوتا ہے کہ وہ جب اپنے بھائی کے لیے دعا خیر کرتا ہے تو مقرر فرشتہ کہتا ہے: آمین اور تجھے بھی اس جیسا ملے۔(مسلم ،کتا ب الذکر والدعاء ،باب فضل الدعاء للمسلمین بظہر الغیب ،، ص۱۴۶۲ حدیث: ۲۷۳۲  )
	  مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں :یعنی تم مسلمان بھائی کے لیے دعا کرو تو فرشتہ تمہارے لیے دعا کرے گا اگر تم نے فرشتہ کی دعا لینا ہے تو دوسروں کو دعا دو۔ بعض