ص ۲۷۴ ) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدْقے ہماری بے حساب مَغْفِرَت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
میں سب دولت رہِ حق میں لٹا دوں
شہا ایسا مجھے جذبہ عطا ہو(وسائل بخشش ص۳۱۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!گناہوں سے بچ کر نیکیوں بھری زندگی کا جذبہ پانے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجانا مفید ترین ہے ، اس مدنی ماحول کی برکت سے کیسے کیسے بگڑے ہوئے لوگ سُدھر گئے ، اس کی ایک جھلک اس مدنی بہار میں ملاحظہ کیجئے ، چنانچہ
نیوائیرنائٹ منانے سے باز رہا
گوجرانوالہ (پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی (عمر تقریباً35سال)کا بیان کچھ یوں ہے کہ میرا تعلق ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تھا ،نہ نماز پڑھتا نہ قرآن بلکہ شراب نوشی، بدکاری ، جُوابازی کا شوقین تھاحتی کہ اپنی زمینیں بیچ بیچ کر جوا کھیلا کرتا۔ بیوی بچوں کو بھی تنگ کیا کرتا ۔میرے کردار کی وجہ سے میرے گھر والے بھی سخت پریشان تھے ۔ وہ اکثر مجھے برائیوں سے روکتے لیکن میں نہ مانتا ۔ ایک مرتبہ میں نے اپنے ڈیرے پر نیوائیر نائٹ منانے کا پروگرام بنایا ،شراب نوشی وبدکاری کے تمام لوازمات جمع کئے، 31دسمبر کی رات میرے یار بداطوار سب میرے ڈیرے پر جمع