Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
105 - 107
ہوگئے ۔تقریباً 10بجے میں گھر آیا کہ 12بجے تک واپس آجاؤں گا۔گھر پہنچ کر میں نے ٹی وی لگایااور چینل بدلتے بدلتے مدنی چینل میرے سامنے آگیا جس پر ایک بزرگ (یعنی امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ) نیو ائیر نائٹ منانے والوں کو سمجھا رہے تھے ، انداز ایسا پیارا اور دلچسپ تھا کہ میں نے وہ بیان سننا شروع کردیا ، اس بیان سے مجھے بڑی معلومات ملیں اورعبرت ہوئی کہ ہم کیا کرنے جارہے تھے ، میں خوفِ خدا سے رونے لگا اور بالآخر میں نے نیوائیر نائٹ میں خرافات کرنے اور دیگر گناہوں سے توبہ کرلی ۔ دوسری طرف میرے دوست میرے انتظار میں تھے ، جب میں نہ پہنچا تو وہ مجھے فون کرنے لگے لیکن میں نے اپنا موبائل بندکردیا اورسوگیا۔ بدلی ہوئی صبح سے میری نئی زندگی کا آغاز ہوا ، میں نے برائیاں اور بری صحبت چھوڑدی ،اپنا موبائل نمبر بھی تبدیل کرلیا تاکہ بُرے دوستوں سے نجات مل جائے ،قادری عطاری سلسلے میں بیعت ہوکرشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کا مُرید بھی بن گیا ۔اولاً تین دن کے مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کیا پھر دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ہونے والے 30دن کے اجتماعی اعتکاف میں بھی بیٹھا ۔داڑھی بڑھا لی ،مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنا شروع کردیا ۔یہ سب دعوتِ اسلامی کا فیضان ہے ورنہ اس وقت میں نہ جانے کس حال میں ہوتا!
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد