مدرسۃُ المد ینہ بالغات
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے تحت قراٰنِ پاک کی تعلیم (حفظ و ناظرہ )کو عام کرنے کے لئے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ بالغان کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ بالغات کی بھی ترکیب ہے، جس میں ہزاروں اسلامی بہنیں قرآنِ پاک کی مُفت تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ان مدارس میں اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کو پڑھاتی ہیں ، اس کے علاوہ اندرون و بیرونِ ملک لاتعداد مدارِس بنام’’ مدرسۃُ المدینہ‘‘ قائم ہیں۔پاکستان میں (رجب المرجب ۱۴۳۵ھ تک) کم وبیش2064مدارس قائم ہیں ، جن میں تقریباً101410مَدَنی منّوں اور مَدَنی منّیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔
عطا ہو شوق مولیٰ مدرَسے میں آنے جانے کا
خدایا ذَوق دے قراٰن پڑھنے کا،پڑھانے کا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَ نی ماحول نے ادنٰی کو اعلٰی کردیا
دعوتِ اسلامی کے شعبے ’’مدرَسۃُ المدینہ برائے بالِغان‘‘ نے ایک نوجوان
کے لئے قراٰن سیکھنا، اَخلاقیات سنوارنا، عبادات میں دل لگانا بلکہ یوں سمجھئے کہ آخِرت کا سامان کرنا آسان کر دیا ہے۔ جیسا کہ ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُبا ب ہے: ’’میرے گناہ بَہُت زیادہ تھے۔جن میں مَعَاذَاللہ V.C.R. کی لیڈ (Lead) سپلائی کرنا، راتوں