Brailvi Books

جَوانی کیسے گزاریں؟
8 - 40
نوجَوان اگر بُڑھاپے کی دہلیز پر پہنچ گیا توقراٰن کی تلاوت کی برکت سے اُس حالت میں نِسیان(یعنی بُھول جانے)کی آفت سے محفوظ رہے گا۔یہ منظَرتو عام مُلاحَظہ کیا جا سکتاہے کہ اَکثَر بوڑھے ہِذیان(یعنی بے ہُودہ گوئی) ونسیان (بھول جانے)کے مَرَض میں مُبتلا نظَر آتے ہیں ،لیکن بعض خوش نصیب ایسے بھی ہیں جو اگرچہ بڑھاپے کی منزل سے ہم کَنار ہیں ، لیکن پھر بھی عِلْمی جَلالَت اور ذہنی قوّت کی ایسی شان وشوکت کہ دیکھنے والے کو وَرْطۂ حیرت(یعنی اِنتِہائی حیرت)  میں ڈال دیں ، اِن ساری عظمتوں کا ایک سبب  جوانی کی عبادت اور قراٰنِ پاک کی تلاوت ہے۔
مدرسۃُ المد ینہ بالغان
	اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!  جَوانوں میں عبادت و رِیاضت کا ذوق وشوق بڑھانے اورتعلیمِ قراٰن کو عام کرنے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی بھرپُور کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔جن میں سے ایک ’’مدرسۃُ المدینہ بالغان‘‘ بھی ہے،دنیا بھر میں  مختلف مقامات اور مساجِد میں عُمُوماً بعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃ المدینہ کی ترکیب ہوتی ہے، جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارِج سے، حُرُوف کی دُرُست ادائیگی کے ساتھ قراٰنِ کریم سیکھتے، دُعائیں یاد کرتے، نَمازیں دُرُست کرتے اور سنّتوں کی تعلیم مُفت حاصِل کرتے ہیں۔‘‘
یہی ہے آرزو تعلیمِ قراٰں عام ہو جائے
ہر اِک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو جائے