کو اَوباش لڑکوں کے ساتھ گھومنا، روزانہ دوبلکہ تین تین فلمیں دیکھنا، ورائٹی پروگرامز (Variety programs) میں راتیں کالی کرنا شامل ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! بابُ المدینہ کراچی کے عَلاقے ’’نیا آباد‘‘ کے ایک اسلامی بھائی کی مسلسل اِنفِرادی کوشِش کی بَرَکت سے عَلاقے کے مدرَسۃُ المدینہ (برائے بالِغان) میں جانے کی ترکیب بنی اور اِس طرح عاشقانِ رسول کی صُحبت ملی اور میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کیمَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر مَدَنی کاموں میں مصروف ہوگیا۔‘‘( غیبت کی تباہ کاریاں ، ص۱۴۷)
ہمیں عالِموں اور بزرگوں کے آداب سکھاتا ہے ہر دم سدا مَدَنی ماحول
ہیں اسلامی بھائی سبھی بھائی بھائی ہے بے حد محبت بھر ا مَدَنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جوانی کو غنیمت جانئے!
جلیل ُ القدْر تابِعی حضرتِ سیِّدُنا عَمْروبن مَیْمُون اَوْدِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے رِوایَت ہے کہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: پانچ (چیزوں )کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو: ’’بڑھاپے سے پہلے جوانی کو، بیماری سے پہلے تندُرُستی کو، فقیری سے پہلے اَمیری کو، مصروفیّت سے پہلے فرصَت کو اور موت سے پہلے زندَگی کو۔‘‘(مِشْکَاۃُ المَصَابِیْح،کتاب الرقاق، الفصل الثانی، ۲/۲۴۵، حدیث:۵۱۷۴)