لٹائی جا رہی ہیں ، انہیں میں ایک شعبہ ’’ مَدَنی چینل‘‘ بھی ہے جس کے ذَرِیعے دنیا کے کئی ممالِک میں T.V.کے ذَرِیعے گھروں کے اندر داخِل ہو کر دعوتِ اسلامی اسلام کا پیغام عام کر رہی ہے۔ مَدَنی چینل دُنیا کا واحد چینل ہے جو کہ سو فیصدی اِسلامی رنگ میں رنگا ہوا ہے ، اِس میں نہ فلمیں ڈِرامے ہیں ، نہ گانے باجے اور نہ عورت کی نمائش ہے، نہ ہی کسی قسم کی موسیقی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ َ مَدَنی چینل کے ذَرِیعے کئی کُفّاردامنِ اسلام میں آ چکے ہیں ، بے شمار بے نَمازی نَمازوں کے پابند بنے ہیں اور لاتعدادافراد گناہوں سے تائب ہو کر سنّتوں پر عمَل کرنے لگے ہیں۔ مَدَنی چینل کی برکتوں کا اندازہ لگانے کیلئے اِس کی ایک مَدَنی بہار مُلاحَظہ ہو چُنانچِہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے برقی ڈاک(E.MAIL)کے ذَرِیعے ایک’’ مَدَنی بہار‘‘ پیش کی، اُس کا لُبِّ لُباب یہ ہے: آج کل یہ حال ہے کہ دورانِ گفتگو اکثر اِس بات کا اندازہ نہیں ہو پاتا کہ غیبت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ! ایک بار حیدر آباد (بابُ الاسلام سندھ ) سے بابُ المدینہ آئے ہوئے ایک اسلامی بھائی نے چند اسلامی بھائیوں کی موجودَگی میں کہا:میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ میری بہن جوکہ انتہائی غصیلی طبیعت کی ہے ، اگر کبھی کسی سے ناراض ہو جائے تو خود سے بڑھ کر ملاقات میں پہل نہیں کرتی، میری بھابھی اور بہن میں چندمُعامَلات کی بِنا پر آپَس میں چَپقَلش ہوئی اور بہن نے بات چیت بند کردی ،حُسنِ اتِّفاق کہ اُسی رات دعوتِ اسلامی کے ہردلعزیزسو فیصدی اسلامی مَدَنی چینل پر’’ مَدَنی مذاکرہ‘‘ نشر کیا گیا جس میں غیبت کی تباہ کاریوں سے بچنے کا ذِہن دیا