گیاتھا ۔ میری بہن نے جب وہ مَدَنی مذاکرہ سنا تواَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلّ میری وُہی غصیلی بہن جو بڑھ کر کسی سے ملاقات نہیں کرتی تھی از خودآگے بڑھی اور اُس نے میری بھابھی سے نہ صِرف ملاقات کی بلکہ مُعافی بھی مانگی اور دونوں میں صُلح ہو گئی ۔
ناچ گانوں اور فلموں سے یہ چینل پاک ہے مَدَنی چَینل حق بیاں کرنے میں بھی بے باک ہے
مَدَنی چَینل میں نبی کی سنّتوں کی دھوم ہے اور شیطانِ لعیں رَنجور ہے ، مَغْمُوم ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رِسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمْعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ نشانِ جنّت ہے: ’’جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔‘‘(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح،۱/۵۵ حدیث: ۱۷۵ )
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’مدینے کی حاضِری‘‘ کے بارہ حُرُوف کی نسبت سے گھر میں آنے جانے کے 12 مَدَنی پھول
{1}جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے :’’ بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِترجمہ ـ: اللہ عَزَّوَجَلَّکے نام سے، میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّپر بھروسا کیا،اللہ عَزَّوَجَلَّکے بغیر نہ طاقت