میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آخِرت کی تیاری کرنے، گناہوں سے بچنے، نیکیوں پر اِستِقامت پانے اور اپنی جَوانی کو مَدَنی رنگ میں رنگنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، سنّتوں کی تربیت کیلئے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافِلوں میں سنّتوں بھرا سفَر اِختِیار کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات پر عمَل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مَدَنی انعامات کا رِسالہ پُر کیجئے اور ہرماہ اپنے ذمّہ دار کو جمع کروایئے۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتِماعات میں خوب شرکت کیجئے، توبہ پر اِستِقامت پانے اور اِس کے متعلِّق تفصیلی معلومات جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 132 صفْحات پر مشتمل کتاب’’توبہ کی رِوایات و حِکایات‘‘ کا مُطالَعہ کیجئے نیز علم وحکمت کے موتی چننے کے لیے مدنی مذاکرے میں شرکت کیجیے، باب المدینہ سے باہر کے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں مَدَنی چینل کے ذریعے حاضری دیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی چَیْنِل کیا ہے؟
دعوتِ اِسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبُوعہ کتاب’’غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘ صفْحہ 86 پر ہے: اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مُتَعَدَّد شعبے ہیں جن کے ذَرِیعے دُنیا میں اسلام کی بہاریں