Brailvi Books

جَوانی کیسے گزاریں؟
27 - 40
رَبِّی عَزَّوَجَلَّ فِی الْجَنَّۃِ یعنی میرے ربّ عَزَّوَجَلَّ   نے یہ دونوں جنّتیں مجھےعطا فرما دی ہیں ۔‘‘  (تاریخ مدینہ دمشق،۴۵/۴۵۰) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ !اِس واقعے سے پتا چلا کہ جوشخص نیکیوں بھری زندَگی گزارے گا اور خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ  سے لرزاں وتَرساں رہے گا ،وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمتِ کاملہ سے دو جنّتوں کا مستحق ٹھہرے گا۔لہٰذا جَوانی کو نیکی وپرہیز گاری میں صَرْف کیجئے، خواہشاتِ نفسانی کی پیروی سے بچئے، ابھی سے سنبھل جائیے! یاد رکھئے! یہ حُسْن وجَوانی دولتِ فانی ہے اور اِس پر غرور و تَکَبُّر حَماقت ونادانی ہے۔ 
ڈھل جائے گی یہ جوانی جس پہ تجھ کو ناز ہے	تُو بجا لے چاہے جتنا چار دن کا ساز ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْا اِلَی اللہ	 اَسْتَغْفِرُ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اب دو عابد وخائف نوجوانوں کے حیرت انگیز واقعات مُلاحَظہ فرمائیے اور دیکھئے کہ یادِ خدا عَزَّوَجَلّ سے دلوں کو آباد کرنے والوں کو کیسی کرامات سے نوازا جاتا ہے چُنانچِہ
باکرامت نوجوان
	حضرت سیِّدُنامالک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الغَفَّار فرماتے ہیں کہ ایک سفَر کے