Brailvi Books

جَوانی کیسے گزاریں؟
21 - 40
داغ دھبّوں سے بچانے اور شرْم وحیا کا پیکر بننے کے لئے  دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے سنّتوں بھرا بَیان بنام ’’باحیا نوجوان‘‘کا کیسٹ ہدِیَّۃً حاصِل کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!اِس بَیان کا 64 صفْحات پر مُشْتَمِل رِسالہ بھی مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً مل سکتا ہے۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی تحفۃً پیش کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّکثیر برکتوں کا خزانہ ہاتھ آئے گا۔ 
	جوانوں کو بے راہ روِی و سُستی کی رَوِش چھوڑنے، اَسلافِ کِرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام کی پیروی میں دِین وملّت کی خدمت کرنے اور دینِ اِسلام کو ہی دُنیا وآخِرت میں کامیابی کا ذریعہ سمجھنے کا ذہن دیتے ہوئے شاعر نے کیا خوب کہا ہے:
ترے صَوفے ہیں افرنگی، ترے قالیں ہیں ایرانی	لہو مجھ کو رُلاتی ہے جوانوں کی تن آسانی
اَمارت کیا، شَکَوْہِ خُسْرَوی  بھی ہو تو کیا حاصل 	نہ زورِ حیدری تجھ میں ، نہ اِستِغنائے سَلمانی
نہ ڈھونڈ اِس چیز کو تہذیبِ حاضر کی تجلِّی میں 	کہ پایا مَیں نے اِستِغنا  میں معراجِ مسلمانی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جوانی نعمتِ خداوَندی
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! جوانی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بَہُت بڑی نعمت ہے جسے یہ نعمت ملے اُسے اِس کی قدْر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وَقْت عبادت واِطاعت میں گزارنا چاہئے،وقْت کے اَنمول ہیروں کو نفع رسانیوں کاذریعہ بنانا چاہئے۔ حکیم ُ الا ُمّت حضرت مفتی احمدیار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنَّان  نقل فرماتے ہیں :’’ جوانی کی عبادت بڑھاپے کی عبادت سے افضل ہے کہ