آگئی اور وہ اپنی جوانی کے پُر بہار اَیّام اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم کے نام پر وقْف کر کے اِس مدَنی مقصَدکو عام کرنے والے بن گئے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کرنی ہے۔‘‘
نوجوانانِ ملّت اور دعوتِ اسلامی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کے کثِیْرُ التَّعْدَاد اِنقِلابی اِقدامات میں سے ایک اَہَمْ ترین قدم یہ ہے کہ اِس مَدَنی ماحول نے گناہوں میں غَلْطاں (لُڑھکنے) اور ہر دم دُنْیَوِی مُستَقْبِل کی بہتری کی فِکْر میں پریشاں رہنے والے نوجواں کو شاہراہِ تقویٰ پرگامزن(یعنی چلنے والا) اور فکْرِ آخِرت کیلئے مصروفِ عمَل کردیا۔اِسی مَدَنی ماحول کی
برکت سے کثیر نوجوان اِسلامی بھائی دُنیَوِی رنگینیوں اور جوانی کی غفلت شِعاریوں سے منہ موڑکرراہِ خدا کے لئے وقْف ہوگئے۔اِسے دعوتِ اسلامی کی اِصطِلاح میں ’’ وقْفِ مدینہ‘‘ کہا جاتا ہے۔
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غَفّار! مدینے کا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بہترین زندَگی کا راز
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ سے مدَنی اِلتِجاہے کہ اپنی دُنیا وآخِرت کو بہتر اورزندَگی کے لمحات کو قیمتی بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر اللہ عَزَّوَجَلَّکی عبادت پر کمَربستہ ہو جائیے کہ بہترین زندگی کا راز اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت و اِطاعت میں مُضْمَر