Brailvi Books

جَوانی کیسے گزاریں؟
16 - 40
(جَمْعُ الجَوَامِع،۹/۲۷۶،حدیث:۲۸۷۱۴) 
	واقعی! اگر انسان اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا مطیع وفرمانبردار اور اُس کے محبوب رحمتِ عالَمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا سچّا غلام بن جائے تو وہ فِرِشتوں کی مانند بلکہ بعض فِرِشتوں سے بھی افضل ہو جاتا ہے۔ 
فِرِشتوں سے بہتر ہے انسان بننا	مگر اِس میں لگتی ہے محنت زیادہ
فرشتوں سے افضل کون؟	
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رہے ’’ہمارے رسول ملائکہ کے رسولوں سے افضل ہیں اور ملائکہ کے رسول ہمارے اولیاء سے افضل ہیں اور ہمارے اولیاء عوامِ ملائکہ یعنی غیر رُسُل سے افضل ہیں۔ فسّاق و فجار ملائکہ سے کسی طرح افضل نہیں ہوسکتے۔‘‘
(فتاوی رضویہ ، ۲۹/۳۹۱،النبراس ، ۵۹۵)


	حضرتسیِّدُناعبداللہ بن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے، نبیِّ رحمت، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ باعظَمت ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ ایسے شخص سیمَحَبَّت فرماتا ہے جس نے اپنی جوانی کو اِطاعتِ خُداوندِی کے لئے وقْف کردیا ہو۔‘‘
(حِلْیَۃُ الاولیاء،۵/۳۹۴،حدیث:۷۴۹۶) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! بَیان کردہ دو رِوایات اِطاعت شِعاروں کے لئے اپنے دامَن میں کثیر بَرَکات وعِنایات سموئے ہوئے ہیں کہ جو سعادت مند اپنی عُمْرِ جوان خدائے حنّان