Brailvi Books

جَوانی کیسے گزاریں؟
12 - 40
باغ میں روزانہ چہچہانے والی بلبلیں اور باغ کی بہاریں بھی سدا رہنے والی نہیں ۔ (مِرْاٰۃُ المَنَاجِیْح،۷/۱۶بتصرف)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بوقتِ رِحلت حضرتِ امیرِ مُعاوِیہ کا فرمان
	 حضرتِ سیِّدُنا امیرِمُعاوِیہ  رَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہ  کا جب وقْتِ وِصال قریب آیا ،تو آپ رَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’مجھے بٹھا ؤ۔‘‘ جب بٹھایا گیا توآپ رَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہ ذِکْرُاللہاور تسبیحمیں مشغول ہوگئے۔پھرروتے ہوئے اپنے آپ کومخاطَب کرکے (بطورِ عاجِزی) فرمانے لگے: ’’اے مُعاوِیہ ( رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)! اب بڑھاپے اور کمزوری کے وقت اللہ عَزَّوَجَلَّکا ذِکْر یاد آیا، اُس وقت کیا تھا جب جوانی کی شاخ تروتازہ تھی۔‘‘
(لُبَابُ الاِحْیَاء، الباب الاربعون فی ذکر الموت ومابعدہ، ص۳۵۲، مختصراً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



بُزرگوں کی عاجِزی ہمارے لئے رہنمائی
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے اَسلافِ کِرام رَحِمَھُمُ اللہُ السَّلام کس قدَر نیکیوں کے قدْر دان اور عاجِزی کے پیکر تھے کہ محبوبِ ربِّ اکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّمکے جلیلُ القدْر صحابی ہونے اور ساری زندگی نیکیوں میں بَسَر کرنے کے باوُجُود حسرت ہے کہ کاش!