اَلْاَحَادِیْث
شَفاعتِ کُبریٰ کی حدیثیں جن میں صاف صَریح(1 ) ارشاد ہوا کہ عَرصاتِ محشر(2 ) میں وہ طویل دن ہوگا کہ کاٹے نہ کٹے (3 ) اور سَروں پر آفتاب( 4) اور دوزخ نزدیک ، اُس دن سورج میں دس برس کامل کی(5 ) گرمی جمع کریں گے اور سَروں سے کچھ ہی فاصلہ پر لارکھیں گے (6 ) ، پیاس کی وہ شدت کہ خدا نہ دکھائے ، گرمی وہ قیامت کہ اللہ بچائے ، بانسوں پسینہ(7 ) زمین میں جذب ہو کر اوپر چڑھے گا یہاں تک کہ گلے گلے سے بھی اونچا ہوگا ، جہاز چھوڑیں تو بہنے لگیں ، لوگ اس میں غوطے کھائیں گے ، گھبرا گھبرا کر دل حلق تک آجائیں گے ۔ ( 8) لوگ ان عظیم آفتوں میں جان سے تنگ آکر شَفِیْع (9 ) کی تلاش میں جابجا( 10) پِھریں گے ، آدم ونوح ، خَلیل وکلیم ومسیح عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالتَّسْلِیْم کے پاس
________________________________
1 - یعنی واضح ترین طور پر ۔
2 - میدانِ حشر ۔
3 - پ۲۹ ، المعارج : ۴ ۔
4 - مسلم ، کتاب الجنۃ ... الخ ، باب فی صفۃ یوم القیامۃ ... الخ ، ص۱۱۷۳ ، حدیث : ۷۲۰۶ ۔
5 - پورے دس برس جتنی ۔
6 - مصنف عبد الرزاق ، کتاب الجامع ، باب قیام الساعۃ ، ۱۰/۳۳۸ ، حدیث : ۲۱۰۱۴ ۔
7 - بہت سارا پسینہ ۔
8 - بخاری ، کتاب الرقاق ، باب قول اللہ تعالی : الا یظن اولئک انھم مبعوثون ... الخ ، ۴/۲۵۵ ۔
مسند امام احمد ، مسند الشامیین ، ۶/۱۴۶ ، حدیث : ۱۷۴۴۴ ۔
معجم اوسط ، ۱/۵۳۵ ، حدیث : ۵۳۵ ، حلیۃ الاولیاء ، کعب الاحبار ، ۵/ ۴۰۹ ، رقم : ۷۵۴۶ ۔
9 - شفاعت فرمانے والے ۔
10 - 2 جگہ جگہ ۔