Brailvi Books

شفاعت کے متعلق 40حدیثیں
4 - 27
 إِسْمَاعُ الْأَرْبَعِیْن فِیْ شَفَاعَۃِ سَیِّدِالْمَحْبُوْبِیْن ( ۱۳۰۵ھ) 
( محبوبوں کے سردار کی شفاعت کے بارے میں چالیس حدیثیں سنانا) 
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مسئلہ : 
کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلہ میں کہ نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کا شَفِیْع ہونا کس حدیث سے ثابت ہے ؟ بَيِّنُوْا تُؤْجَرُوْا ( بیان فرمائیے اجرپائیے  ۔ ت) 
اَلْجَوا ب
اَلْحَمْدُ لِلهِ الْبَصِيْرِ السَّمِيْعِ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَی الْبَشِيْرِ الشَّفِيْعِ وَعَلٰی اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ کُلَّ مَسَاءٍ وَسَطِيْع.
( سب تعریفیں اللہ  تعالیٰ کے لیے جو دیکھنے  سننے والا ہے  اورصبح وشام دُرود و سلام نازل ہوں بشارت دینے ، شفاعت کرنے والی ذات اور ان کی آل و اصحاب پر ۔ ت) 
سُبْحٰنَ اللہ  ! ایسے سوال سُن کر تعجب آتا ہے کہ مسلمان و مدعیانِ سُنّیت(1 ) اور ایسے واضح عقائد میں تَشْکِیْک( 2) کی آفت ،  یہ بھی قُربِ قیامت کی ایک علامت ہے ۔  اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ     احادیثِ شفاعت بھی ایسی چیز ہیں جو کسی طرح چُھپ سکیں !  ،  بیسیوں صحابہ ،  صدہا( 3) تابعین ،  ہزار ہا محدثین ان کے راوی ، حدیث کی ہرگُونَہ(4 )  کتابیں



________________________________
1 -   یعنی سنی ہونے کا دعویٰ کرنے والے  ۔  
2 -   شک میں مبتلاہونے  ۔  
3 -   سینکڑوں  ۔  
4 -   ہر طرح کی  ۔