اس رسالہ پر شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت میں درج ذیل کام کئے گئے ہیں :
( 1) آیات واحادیث کے حوالہ جات کی حَتَّی الْمَقْدُوْرتخریج کی گئی ہے ۔
( 2) مشکل الفاظ کی تسہیل اور مشکل الفاظ پر اعراب کی کوشش کی گئی ہے ۔
( 3) متنِ احادیث پر مکمل اعراب لگائے گئے ہیں تاکہ عام اسلامی بھائیوں کو پڑھنے میں آسانی ہو ۔
( 4) جو اصطلاحات استعمال ہوئیں ان کی حاشیہ میں تعریف ذکرکردی گئی ہے ۔
( 5) جہاں ترجمہ امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا نہیں ہے وہاں بریکٹ میں ترجمہ کیا گیا ہے اورامتیاز کیلئے آخر میں ’’ت‘‘ لکھدیا گیا ہے ۔
( 6) جس آیت کا ترجمہ امام اہلسنّت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا نہیں ہے وہاں کَنْزُ الْاِیْمَان سے ترجمہ کیا گیا ہے ۔
( 7) متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ ( ( ) ) اور کتابوں کے ناموں کو اِنورٹڈ کاماز ’’ ‘‘ کے ذریعے ممتاز کیا گیا ہے ۔
( 8) ماخذ ومراجع کی فہرست مع مطابع وسنِ طباعت تیار کی گئی ہے ۔
( 9) آخر میں فہرستِ مضامین بنائی گئی ہے ۔
ہماری اس کوشش میں جو بھی خوبی نظر آئے وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی توفیق اور شفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطاؤں اور امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی عنایتوں اور شیخِ طریقت ، اَمیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شفقتوں کا نتیجہ ہے اور جو بھی خامی ہو اس میں ہماری کوتاہی کا دَخَل ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عمل کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجلس المدینۃ العلمیۃ ( شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت)
۲۲ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۹ھ/03.09.2018