Brailvi Books

شفاعت کے متعلق 40حدیثیں
24 - 27
 اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ     وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِيْم ( بے شک ہم اللہ  تعالیٰ کے لیے ہیں اور ہم کو اُسی کی طرف لوٹنا ہے ،  عنقریب ظالم جان لیں گے کہ کس کروٹ پر پلٹتے ہیں  اور اللہ  بلند و عظیم کی توفیق کے بغیر نہ تو گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت ۔ ت) 
حدیث ۲۴ :  
’’صحیح مسلم‘‘ میں حضرت اُبَی بن کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَرْوِی ، حضور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمفرماتے ہیں  : اللہ تعالیٰ نے مجھے تین سوال عطا فرمائے ،  میں نے دو بار تو دنیامیں عرض کرلی : ( ( اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِأُمَّتِي اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِأُمَّتِي) ) الٰہی !  میری اُمت کی مغفرت فرما ، الٰہی !  میری اُمت کی مغفرت فرما ۔  ( ( وَأَخَّرْتُ الثَّالِثَةَ لِيَوْمٍ يَرْغَبُ إلَیَّ فِيْهِ الْخَلْقُ حَتّٰی إِبْرَاهِيْم) ) ( 1) اور تیسری عرض اُس دن کے لیے اُٹھا رکھی( 2) جس میں مخلوقِ الٰہی میری طرف نیاز مند(3 ) ہوگی یہاں تک کہ ابراہیم خلیلُ اللہ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ۔ 
وَصَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْن ( اور دُرود و سلام و برکت نازل فرما اُن پر اور تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پروردگار ہے ۔ ت) 
حدیث ۲۵ : 
 بیہقی حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی ، حضور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم نے شبِ اَسریٰ اپنے ربّ سے عرض کی :  تو نے انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکو یہ 



________________________________
1 -   مسلم  ، کتاب صلاۃ المسافرین  ، باب بیان انّ القرآن علی سبعۃ ...  الخ  ، ص۳۱۸  ، حدیث :  ۱۹۰۴  ۔  
2 -   باقی رکھی  ۔  
3 -     محتاج  ۔