Brailvi Books

شفاعت کے متعلق 40حدیثیں
23 - 27
 مہربان ہیں( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم) ۔ الٰہی !  تو ہمارا عجزو ضعف( 1) اور اُن کے حقوقِ عظیمہ( 2)  کی عظمت جانتا ہے ۔  اے قادِر !  اے واجِد ! ہماری طرف سے اُن پر اور اُن کی آل پر وہ برکت والی درودیں نازل فرما جو اُن کے حُقوق کو وافِی ہوں اور اُن کی رَحمتوں کو مکافِی (3 ) ۔ 
اَللهم صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَعَلٰی اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ قَدْرَ رَأْفَتِهٖ وَرَحْمَتِهٖ بِأُمَّتِهٖ وَقَدْرَ رَأْفَتِكَ وَرَحْمَتِكَ بِهٖ آمِيْن آمِيْن اِلٰهَ الْحَقّ ، آمِيْن. 
( اے اللہ ! درود وسلام اور برکت نازل فرما آپ پر ،  آپ کی آل پر اور آپ کے اصحاب پر جتنا کہ وہ اپنی اُمت پر مہربان اور رحمت والے ہیں اور جس قدر تو اُن پر مہربان اور رحیم ہے ۔  اے معبودِ برحق !  ہماری دُعا قبول فرما ۔ ت) 
سُبْحٰنَ اللہ  ! امّتیوں نے اُن کی رحمتوں کا یہ مُعاوَضَہ(4 ) رکھا کہ کوئی افضلیت میں تَشْکِیْکِیْں(5 ) نکالتا ہے ، کوئی اُن کی تعریف اپنی سِی جانتا ہے ( 6) ،  کوئی اُن کی تعظیم پر بگڑ کرکَرَّاتا( 7) ہے ۔ اَفعالِ محبت کا بدعت نام ، اِجْلال  واَدَب پر شرک کے اَحکام( 8) ،



________________________________
1 -    ہمارا عاجز وکمزور ہونا  ۔  
2 -    یعنی امت پرلازم پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمکے عظیم حقوق   ۔  
3 -    جو اُن کے ہم پر لازم حقوق اوران کی رحمتوں اور شفقتوں کو کافی ہوں  ۔  
4 -   بدلہ  ۔  
5 -   یعنی شکوک وشبہات  ۔  
6 -   اپنی جیسی سمجھتا ہے  ۔  
7 -   شورکرتا  ۔  
8 -   یعنی عشقِ رسول میں انجام دئیے جانے والے کاموں کو بدعت اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی تعظیم وادب بجالانے کومَعَاذَ اللہ  شرک قرار دینا   ۔