Brailvi Books

شفاعت کے متعلق 40حدیثیں
22 - 27
کے دن ،  میں نے اسے اپنی ساری امت کے لیے رکھا ہے جو ایمان پر دنیا سے اُٹھی ۔ اَللهم ارْزُقْنَا بِجَاهِهٖ عِنْدَكَ آمِيْن ! ( اے اللہ  عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں ان کی اِس وجاہت کے صدقے میں عطا فرما جو اُن کو تیری بارگاہ میں حاصل ہے ۔ ت) 
اللہ  اکبر !  اے گنہگارانِ اُمّت !  کیا تم نے اپنے مالک و مولیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی یہ کمالِ رأفت و رحمت اپنے حال پر نہ دیکھی( 1)   کہ بارگاہِ الٰہی عَزَّجَلَالُہٗ سے تین سوال حضور کو ملے کہ جو چاہو مانگ لو عطا ہوگا ۔  حضور نے ان میں کوئی سوال اپنی ذاتِ پاک کے لیے نہ رکھا ،  سب تمہارے ہی کام میں صَرف فرمادیئے ، دو سوال دنیا میں کیے وہ بھی تمہارے ہی واسطے ،  تیسرا آخرت کو اٹھا رکھا(2 ) ،  وہ تمہاری اس عظیم حاجت کے واسطے جب اس مہربان مولیٰ رؤف و رحیم آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کے سوا کوئی کام آنے والا ،  بگڑی بنانے والا نہ ہوگا( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم) ۔  حق فرما یا حضرت حق عَزَّوَجَلَّ نے  : 
عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ( ۱۲۸) ( پ۱۱ ، توبه : ۱۲۸) 
 ترجمۂ کنزالایمان : جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا گِراں ہے تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے مسلمانوں پر کمال مہربان مہربان ۔ 
	وَاللہِ الْعَظِيْم !  قسم اُس کی جس نے انہیں آپ پر مہربان کیا ہر گز ہر گز کوئی ماں اپنے عزیز پیارے اکلوتے بیٹے پر زِنْہار(3 ) اتنی مہربان نہیں جس قدر وہ اپنے ایک  ایک اُمّتی پر



________________________________
1 -   اے امت کے گناہگارو !  کیا تم نے اپنے معاملے میں حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی کامل شفقت ورحمت نہیں دیکھی  ۔  
2 -   تیسرا آخرت کیلئے باقی رکھا  ۔  
3 -   ہرگز  ۔