Brailvi Books

شفاعت کے متعلق 40حدیثیں
12 - 27
 ترقی پائے ، مُنْکِر(1 ) کا دل آتشِ غیظ( 2) میں جل جائے ، بالخُصُوص جن سے اس ناپاک تحریف کا رَد شریف ہو جوبعض بددینوں ، خدا ناترسوں(3 ) ، ناحق  کوشُوں(4 ) ، باطل کَیْشوں(5 ) نے معنیٔ شفاعت میں کیں اور انکارِ شفاعت کے چہرۂ نجس چھپانے کو(6 ) ایک جھوٹی صورت نام کی شفاعت دل سے گَھڑی ۔ 
ان حدیثوں سے واضح ہوگا کہ ہمارے آقائے اَعظم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم شفاعت کے لیے مُتَعَیَّن ہیں ، اِنہی کی سرکار بیکس پناہ ہے (7 ) ،  اِنہی کے دَر سے بے یاروں کا نِباہ(8) ہے ، نہ جس طرح ایک بد مذہب کہتا ہے کہ جس کو چاہے گا اپنے حکم سے شَفِیْع بنادے گا ۔ یہ حدیثیں ظاہر کریں گی کہ ہمیں خدا اور رَسول نے کان کھول کر ’’شَفِیْع‘‘  کا پیارا نام بتادیا اور صاف فرمایا کہ وہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲ ہیں( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَسَلَّم) نہ یہ کہ بات گول(9 ) رکھی ہو جیسے ایک بدبخت کہتا ہے کہ اُسی کے اختیار پر چھوڑ دیجئے جس کو وہ چاہے ہمارا شفیع کردے ۔ 



________________________________
1 -   انکار کرنے والے  ۔  
2 -   غصہ کی آگ  ۔  
3 -   خوفِ خدا نہ رکھنے والوں  ۔  
4 -   ناحق بات کی کوشش کرنے والوں  ۔  
5 -   جھوٹے عقیدے رکھنے والوں  ۔  
6 -   شفاعت کے انکار کی ناپاک صورت کو چھپانے کیلئے  ۔  
7 -   یعنی حضورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی بارگاہ ہی بے سہاروں کا سہارا ہے  ۔  
8 -   گزارا  ۔  
9 -   مبہم  ، غیر واضح  ۔