(یعنی استعمال)میں لاسکتا ہے اور مرا ہوا بچہ ہو تو اسے پھینک دے مُردار ہے ۔
(بہار شریعت ج۳ حصہ ۱۵ص۱۴۶مکتبہ رضویہ باب المدینہ کراچی)
وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ سَلَّمَ
مَدَنی پھول :
گائے یا بکری کے حامِلہ ہونے کی ایک پہچان یہ بتائی جاتی ہے کہ اسکی ران اور پیٹ سے ملی ہوئی جلد کے حصے کو ہاتھ لگانے سے وہ اپنی پچھلی ٹانگ اچھالتی ہے۔
مَدَنی مشورہ: قربانی اور ذبح کے متعلق ضروری احکام جاننے کیلئے بہار ِشریعت کے حصہ پندرہ میں حلال وحرام جانور اوراُضحِیہ(یعنی قربانی) کا بیان ملاحظہ فرما لیجئے نیز دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبہ المدینہ کے مطبوعہ32صَفحات پر مشتمل رسالے ’’اَبلَق گھوڑے سوار‘‘کا مطالعہ فرمائیے۔
مَدَنی التِجائ: تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں بکثرت سنّتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے ۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں از ابتِداء تا انتِہا پابندی کے ساتھ شرکت کی مَدَنی التجاء ہے ۔تمام اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ ہر ماہ کم از کم 3 دن سنّتوں بھرا سفر کریں ،صحیح اسلامی زندگی گزارنے میں مدد حاصِل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ’’ مَدَنی انعامات‘‘ ضَرور حاصل